Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینکالم

دھرنے کی نئی فصل

By Akhtar Rasool
اکتوبر 31, 2021 3 Min Read
0

ٹھنڈی میٹھی رتیں آئیں اور دھرنے کا موسم لوٹ آیا۔ اس بار دھرنے کے ساتھ ساتھ کرکٹ کی بسنت بھی جوبن پر ہے۔ دھرنے کی کوریج کی جس قدر مناہی ہے اسی قدر غوغا کرکٹ کا مچا ہوا ہے

کرکٹ کے دیوانے تو خیر سے پاکستانی ہمیشہ سے ہیں اور اس جنون کی قیمت بھی بھگت رہے ہیں، لیکن دھرنے کی خبریں سوائے سوشل میڈیا اور سینہ گزٹ کے کسی اور ذریعے سے ملنا نسبتاً مشکل ہے

خبروں کے اس بلیک آؤٹ کے پیچھے کیا سیان پن کارفرما ہے، اس کی تو ہمیں خبر نہیں، لیکن جب خبروں کو ایسے چھپایا جاتا ہے تو لوگ افواہوں کو حقیقت جان کے افراتفری کا شکار ہو جاتے ہیں

دھرنے کا یہ نیا فیشن، جو شروع تو تحریک انصاف ہی نے کیا تھا، مگر اب ہر موسم سرما کے ساتھ ایسے لازم و ملزوم ہو گیا ہے کہ زمستانی ہوا کے ساتھ اگر کنٹینروں کی دھمک اور نعروں کی گونج نہ سنائی دے، تو لگتا ہے موسم ہی نہیں بدلا

تحریک لبیک کے کارکن راوی پار کر کے چناب اور جہلم کے آس پاس پھر رہے ہیں۔ شیخ رشید صاحب انھیں دھمکانے چمکانے اور بہلانے پھسلانے میں مصروف ہیں

کہانی کچھ کچھ تو سب سمجھ ہی چکے ہیں، لیکن جن کی عقل ہماری طرح موٹی ہے، وہ ان دھرنوں کے پیچھے کارفرما عوامل کو ڈھونڈتے اور رنگ برنگے سازشی نظریات گھڑتے پھرتے ہیں

ایسے ہی ایک بد عقیدہ اور کمزور اعتقاد کے شخص راقم سے سر راہ الجھ پڑے کہ ہم تو چھ لوگوں کا کنبہ لے کر اسلام آباد جانے کا سوچیں تو خوف سے پھریری آ جاتی ہے، یہ لوگ بشمول تحریک انصاف کے کس طرح ہزاروں لوگوں کو لے کر ڈی چوک میں پڑے رہتے ہیں، وغیرہ وغیرہ…

ایسے بھولے بادشاہوں پر بہت ہنسی آتی ہے۔ یہ لوگ نہ تو ’انقلاب‘ کے بارے میں کچھ جانتے ہیں، نہ انہیں ’احتساب‘ کا کچھ علم ہے، نہ کرپشن کو سمجھتے ہیں اور نہ ہی مذہب اور عقائد وغیرہ پر ان کی نظر ہوتی ہے

یہ لوگ دن رات دو وقت کی روٹی اور چادر اور پیر کا تناسب برقرار رکھنے کے چکر میں ہلکان ہوتے رہتے ہیں۔ ان آفاقی مسائل سے ان کا کیا لینا دینا؟

ایسے عاقبت نااندیش یہ بھی نہیں جانتے کہ پاکستان کے عوام میں سیاسی شعور اتنا زیادہ ہے، کہ ان کے لیے روٹی کپڑے سے زیادہ اہم سیاست ہے۔ ان دھرنوں میں شریک ہونے والوں کو دیکھیں بالکل عام پاکستانی ہیں۔ بس اپنے سیاسی اور مذہبی شعور کے ہاتھوں بے چین ہو کر توکل اللہ پر نکل کھڑے ہوتے ہیں

تحریک لبیک کے دھرنے دیکھ لیجیے، مولانا فضل الرحمٰن کا دھرنا، طاہرالقادری صاحب کا دھرنا یا پھر کالعدم تحریک لبیک کا حالیہ مارچ اور دھرنا، سب میں سیاسی شعور، عالمی سیاست سے آگاہی اور ملک و مذہب کی محبت سے بھیگے عام پاکستانی شریک تھے

ان عام پاکستانیوں سے اگر میڈیا بات چیت کرے، ان کی کوریج کرے، تو ایسے شکی اور بدگمان حضرات کو علم ہو جائے گا کہ دنیا میں کچھ چیزیں کتنی اہم ہوتی ہیں، مگر مسئلہ یہ ہے کے موجودہ متوقع دھرنا ایک کالعدم تحریک کا ہے

اب اس کالعدم کے لفظ کو بھی آپ جانتے ہی ہوں گے۔ کہیں پڑھا تھا کہ پاکستان بننے کے بعد لوگ اپنی نَیم پلیٹ پر سابق آئی سی ایس لکھوا کر اس پر ایک ہلکی سے لکیر ایسے پھروا لیتے تھے، جیسے کسی حسین آنکھ میں کاجل کی ہلکی سی تحریر، حسن کو دو آتشہ کر دے

جس طرح دسمبر میں مہاوٹیں برستی ہیں، اسی طرح یہ دھرنے بھی موسم کا میوہ ہیں۔ دیکھیے اور انتظار کیجیے کہ پردہٕ غیب سے اس بار کیا ظہور میں آتا ہے۔ شطرنج کے گھوڑے ڈھائی گھر کی چال چل کے فیل کو اڑا دیں گے یا وزیر کے سامنے سے پیادہ اڑ جانے پر ایک بار پھر شہہ ہو جائے گی

کرکٹ سے زیادہ ہمیں شطرنج سے دلچسپی ہے، لیکن جب ”ایک اوور میں چار چھکے لگ جائیں“ تو کان ہم جیسوں کے بھی کھڑے ہو جاتے ہیں، خدا خیر کرے..

(بشکریہ بی بی سی اردو)

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

کیا معاملات طے پا جانے کے بعد کالعدم ٹی ایل پی بحال ہونے جا رہی ہے؟

Next

بائیو میٹرک کی شرط کام کر گئی،  ڈالر کی خریداری میں واضح کمی

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme