Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

دیوالیہ ظاہر کر کے اثاثے چھپانے کا الزام، بورس بیکر کو ڈھائی سال قید کی سزا

By Akhtar Rasool
مئی 1, 2022 2 Min Read
0

لندں : خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق بیکر کو اس مہینے کے شروع میں برطانیہ کے دیوالیہ پن ایکٹ کے تحت چار الزامات کے تحت سزا سنائی گئی تھی جن میں دیوالیہ پن کے مقدمے کے بعد اہم اثاثے ظاہر کرنے میں ناکامی، اثاثے چھپانے اور اہم اثاثے غائب کرنا شامل ہے

54 سالہ چھ مرتبہ کے گرینڈ سلیم چیمپیئن کو 2017 میں دیوالیہ ہونے کے بعد اپنی سابقہ ​​بیوی باربرا اور سابقہ بیوی شارلی کو رقم منتقل کرنے کا مجرم پایا گیا تھا

جج ڈیبورا ٹیلر نے لندن کی ساؤتھ وارک کراؤن کورٹ میں ڈھائی سال قید کی سزا سنائی ہوئے کہاکہ یہ قابل ذکر ہے کہ آپ کو اپنے جرم پر پچھتاوا نہیں ہے اور آپ نے اقبال جرم بھی نہیں کیا، آپ میں کوئی عاجزی نہیں ہے

انہوں نے کہا کہ بورس بیکر اپنی آدھی سزا سلاخوں کے پیچھے اور بقیہ لائسنس پر گزاریں گے

مقدمے کی سماعت میں سابق عالمی نمبر ایک بیکر نے کیریئر کی تفصیلات اور ریٹائرمنٹ کے بعد اپنی زندگی کی تمام تر پونجی گنوانے کی کہانی سنائی

انہوں نے جیوری کو یہ بھی بتایا کہ وہ یہ نہیں جانتے کہ ان کی کچھ ٹرافیاں کہاں ہیں، کس طرح انہوں نے برطانیہ کے امیر ترین تاجروں میں سے ایک سے زیادہ سود پر قرض لیا اور وسطی افریقی جمہوریہ سے سفارتی تحفظ حاصل کرنے کا دعویٰ کر کے دیوالیہ ہونے سے بچنے کی کوشش کی

پراسیکیوٹر ریبیکا چاکلی نے کہا کہ بورس بیکر اپنے اثاثوں کے اعلان کے حوالے سے کچھ چیزوں کا انتخاب کرتے تھے، جب یہ ان کے لیے موزوں ہوتا تو وہ مکمل تفصیلات افشا کرتے، جب ایسا نہیں ہوتا تو نہیں کرتے

انہوں نے بیکر پر اثاثے چھپا کر اور منتقل کر کے ’نظام سے بری نیت سے کھیلنے‘ کا الزام لگایا اور قرض دہندگان کو 20 لاکھ پاؤنڈ(2.51 ملین ڈالر) سے زیادہ کے اثاثوں سے محروم کر دیا، جن میں سے کسی کو بھی اب تک واپس نہیں کیا گیا

بورس بیکر کو ٹینس کے لیے زبردست خدمات پر ’بوم بوم‘ بیکر کا لقب دیا گیا اور انہوں نے 1989 میں تیسری بار ومبلڈن جیتا تھا

انہوں نے اپنے شاندار کیریئر کے دوران دو بار آسٹریلین اوپن اور یو ایس اوپن بھی جیتا تھا اور 1991 میں وہ عالمی نمبر ایک ٹینس پلیئر تھے

Tags:

Bores BeckerGerman Tennis StarLondon Court
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

یہاں سیاسی گفتگو کرنا منع ہے

Next

انڈونیشیا پام آئل کی برآمدات پر پابندی، عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافہ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme