Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اسپورٹساہم ترینتازہ ترینخبریں

رئیل میڈرڈ 35ویں مرتبہ اسپینش لالیگا چمپیئن بن گئی

By Akhtar Rasool
مئی 1, 2022 2 Min Read
0

دنیائے فٹبال کے مشہور کلب رئیل میڈرڈ نے روڈریگو کے دو گول کی بدولت اسپینائیول کو صفر کے مقابلے میں چار سے شکست دے کر مطلوبہ پوائنٹس حاصل کرکے چار میچ قبل ہی لالیگا ٹائٹل پینتیسویں مرتبہ اپنے نام کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے

اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق رئیل میڈرڈ کو ٹائٹل کے حصول کے لیے صرف ایک پوائنٹ درکار تھا اور اسپینائیول کے خلاف برازیلین اسٹار روڈریگو کے پہلے ہاف میں دو گول اور دوسرے ہاف میں مارکو ایسنسیو اور کریم بینزیما کے گول کی مدد سے ہدف حاصل کرلیا

رئیل میڈرڈ نے واضح برتری کے ساتھ 17 پوائنٹس حاصل کرلیے، دوسرے نمبر پر موجود سویلا سے بہت آگے ہے اور ابھی چار میچ کھیلنے ہیں، بارسلونا کے ایک میچ باقی ہے لیکن وہ 18 پوائنٹس کی دوری پر ہے

چمپیئن کلب گزشتہ برس نومبر سے ہی پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست تھا اور یہ اعزاز ان کے لیے اچانک حاصل نہیں ہوا بلکہ پہلے سے واضح نظر آرہا تھا کیونکہ وہ کئی ماہ سے لیگ میں اپنی برتری ثابت کر رہے تھے

دوسری جانب سے بارسلونا اور سویلا کی کارکردگی میں تنزلی ہوئی، جس کے نتیجے میں رئیل میڈرڈ کے کامیابی کے مواقع مزید روشن ہوگئے

رئیل میڈرڈ لالیگا میں کامیابی کے بعد چمپیئنز لیگ کے سیمی فائنل کے دوسرے مرحلے پر توجہ دے گی جو بدھ 4 مئی کو مانچسٹر سٹی کے ہوم گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا

قبل ازیں گزشتہ ہفتے ریئل میڈرڈ کو 3-4 سے شکست ہوئی تھی تاہم اب انہیں یورپین لیگ کے ایک اور فائنل تک رسائی کے لیے مزید محنت درکار ہوگی۔

رئیل میڈرڈ کے کوچ کارلو اینسیلوٹی نے ایسپانوئیل کے خلاف میچ کے پہلے ہاف کے لیے کریم بینزیمااور وینشیوس جونیئر کو آرام کا موقع دیا تھا اور اس موقع کو روڈریگو نے قیمتی بناتےہوئے آخری لمحات میں دو گول کردیا

روڈریگو نے میچ کے تینتیسویں منٹ میں میڈرڈ کو برتری دلایا اور اس مرحلے میں اپنا صرف دوسرا گول کرتے ہوئے اپنے ہم وطن مارسیلو کے ساتھ جگہ بنائی

انہوں نے پہلا گول ماریانو ڈیاز کی مدد سے کیا جنہوں نے غیرمعمولی کارکردگی دکھاتے ہوئے گیند ان تک پہنچائی اور انہوں نے گول کیپر ڈیاگو لوپیز کو ناکام بنادیا

دوسرے ہاف میں کریم بینزیما بھی میدان میں آئے تو پچپنویں منٹ میں ایسنسیو نے گول کیا جس کے بعد بینزیما نے اپنے تجربے کا فائدہ اٹھایا

کریم بینزیما نے اس کے ساتھ رواں سیزن میں اپنے بیالیس گول مکمل کیے اور میڈرڈ کو ٹائٹل اپنے نام کرنے کے لیے بنیادی کردار ادا کیا اور اس کے ساتھ اینسیلوٹی یورپین لیگ کے تمام مرکزی پانچ ٹائٹلز جیتنے والا پہلے کوچ بن گئے.

Tags:

ChampionFootballLaligaReal MadridSpanish laliga
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

انڈونیشیا پام آئل کی برآمدات پر پابندی، عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافہ

Next

”ما بدولت کو ٹھیک سے ٹی وی پر کیوں نہیں دکھایا“ وزیر اعظم کے دورے کے بعد پی ٹی وی ملازمین نوکری سے فارغ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme