Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

راؤ انوار جعلی پولیس مقابلے کے مقام پر موجود تھے، تفتیشی افسر

By Akhtar Rasool
دسمبر 15, 2021 3 Min Read
0

کراچی – کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت کو بتایا گیا ہے کہ اس وقت کے ایس ایس پی راؤ انوار اس مقام پر موجود تھے، جہاں نوجوان نقیب اللہ محسود اور دیگر تین نوجوانوں کو جعلی پولیس مقابلے میں ہلاک کیا گیا تھا

یہ بات مقدمے کے دوسرے تفتیشی افسر ایس ایس پی ڈاکٹر رضوان احمد نے استغاثہ کے گواہ کے طور پر انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کے سامنے اپنے بیان میں کہی

واضح رہے کہ سابق ایس ایس پی راؤ انوار اور ان کے تقریباً چوبیس ماتحت اہلکاروں پر 13 جنوری 2018ع کو نقیب، صابر، نذرجان اور اسحٰق کو ’طالبان جنگجو‘ قرار دے کر جعلی مقابلے میں ہلاک کرنے کا الزام ہے

عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے ایس ایس پی ڈاکٹر رضوان نے بتایا کہ اس وقت کے ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے فون کے کال ڈیٹا ریکارڈ (سی ڈی آر) اور جیو فینسنگ سے یہ بات سامنے آئی کہ وہ 13 جنوری 2018 کو رات 2 بج کر 41 منٹ سے صبح 5 بج کر 18 منٹ تک جائے وقوع پر موجود تھے

اس سے قبل 4، 5، 8 اور 9 جنوری کو بھی نیو سبزی منڈی پولیس چوکی کے ارد گرد بھی ان کی موجودگی کا انکشاف ہوا

تفتیشی افسر کے مطابق نقیب اور دیگر افراد کو اس پولیس چوکی میں غیر قانونی حراست میں رکھا گیا تھا

تفتیشی افسر ایس ایس پی ڈاکٹر رضوان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ سی ڈی آر اور جیو فینسنگ سے واقعے سے ایک روز قبل جائے وقوع پر شکیل فیروز، اظہر اور امان اللہ مروت نامی پولیس افسران کی موجودگی کا بھی انکشاف ہوا

انہوں نے کہا کہ کرمنل پروسیجر کوڈ (سی آر پی سی) کے سیکشن 161 کے تحت گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے گئے جن کی روشنی میں پولیس اہلکار ان پر عائد الزامات میں ملوث پائے گئے

بیان ریکارڈ کروانے کے بعد جج نے دفاع کی جانب سے ایس ایس پی رضوان احمد سے جرح کے لیے مقدمے کی سماعت 3 جنوری 2022 کو طے کردی

استغاثہ کے مطابق مقدمے میں شامل پولیس اہلکاروں نے نقیب اور دیگر افراد کو تاوان کے لیے اغوا کیا اور بعد میں انہیں دہشت گرد قرار دے کر جعلی مقابلے میں ہلاک کردیا

جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے ستائیس سالہ نقیب اللہ کے قتل پر سول سوسائٹی نے بڑے پیمانے پر احتجاج کیا اور اس وقت کے چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے ان ہلاکتوں کا ازخود نوٹس لیا تھا

راؤ انوار کی جانب سے ہلاک شدگان کے دہشت گرد ہونے کے دعوے کے برعکس، عدالت نے نقیب اور دیگر افراد کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف مقدمہ خارج کر دیا

مارچ 2019ع میں انسداد دہشت گردی عدالت نے راؤ انوار اور دیگر پولیس اہلکاروں پر چار افراد کو دہشت گرد قرار دے کر انہیں جعلی مقابلے میں ہلاک کرنے اور ان سے اسلحے اور دھماکا خیز مواد کی جعلی برآمدگی پر فرد جرم عائد کی تھی

اس کے علاوہ امان اللہ مروت، شیخ محمد شعیب، گدا حسین، محسن عباس، صداقت حسین شاہ، رانا شمیم اور ریاض نامی پولیس اہلکاروں کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری ہوچکے ہیں.

Tags:

Rao Anwar
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

میڈیکل میں داخلہ پالیسی پر سندھ حکومت اور پاکستان میڈیکل کمیشن مدِمقابل

Next

موسم سرما کی تعطیلات کے بارے میں این سی او سی کا نیا فیصلہ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme