Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

روسی افواج کی یوکرین کے دارالحکومت کی جانب پیش قدمی

By Akhtar Rasool
فروری 25, 2022 3 Min Read
0

خبر رساں ادارے ‘اے پی’ کے مطابق دارالحکومت کیف علی الصبح دھماکوں کی آوازوں سے ایسے وقت میں گونج اٹھا جب مغربی رہنماؤں نے ایک ہنگامی اجلاس بلایا اور یوکرین کے صدر نے بین الاقوامی مدد کی درخواست کی۔

دھماکوں کی نوعیت فوری طور پر واضح نہیں ہوسکی لیکن روس کی جانب سے حملوں کے آغاز اور 100 سے زائد یوکرینی شہریوں کی ہلاکت کے بعد یہ دھماکے ظاہر کرتے ہیں کہ یوکرین کے دارالحکومت اور ملک کے سب سے بڑے شہر کیف کی جانب خطرہ بڑھ رہا ہے۔

یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا کہ حکومت کے پاس اطلاعات ہیں کہ ‘تخریب کار گروپ’ شہر پر قبضہ کر رہے ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ کیف کا محاصرہ ہو سکتا ہے، جس کے بارے میں امریکی حکام کا خیال ہے کہ یہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے یوکرینی حکومت کو ختم کرنے اور اس کی جگہ اپنی حکومت قائم کرنے کی کوشش ہے۔

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کی قانون سازوں کو کی گئی فون کال سے واقف ایک شخص نے بتایا کہ وزیر دفاع نے قانون سازوں کو مطلع کیا کہ بیلاروس سے داخل ہونے والی روسی افواج کیف سے تقریباً 20 میل دور ہیں۔

پیوٹن کی جانب سے کیے جانے والے یہ حملے، دوسری جنگ عظیم کے بعد یورپ میں ہونے والی سب سے بڑی زمینی جنگ کے مترادف سمجھے جارہے ہیں جس سے متعلق امریکا اور مغربی اتحادیوں کی جانب سے کئی ہفتوں سے خبردار کیا جارہا تھا۔

حملے کے پہلے دن شہروں اور فوجی اڈوں پر روسی میزائلوں کی بمباری کی گئی۔

یوکرین کے حکام نے کہا کہ انہوں نے چرنوبل جوہری پاور پلانٹ کا کنٹرول کھو دیا ہے، جو دنیا کی بدترین جوہری تباہی کا منظر ہے۔

کیف میں دھماکوں کی آواز سنتے ہی شہری بھاگنے کے لیے ٹرینوں اور کاروں میں جمع ہو گئے اور ایک ہوٹل کے مالکان کو پناہ گاہ میں بھیج دیا گیا۔

ولودیمیر زیلنسکی نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ روس شیطانی راستے پر چل پڑا ہے، لیکن یوکرین اپنا دفاع کر رہا ہے اور اپنی آزادی سے دستبردار نہیں ہو گا۔

اقتدار پر ان کی گرفت تیزی سے کمزور ہوتی جارہی ہے، انہوں نے جمعرات کو مغربی اتحادیوں کی جانب سے روس پر عائد کردہ پابندیوں سے کہیں زیادہ سخت پابندیوں کا مطالبہ کیا اور 90 دن تک فوج کو مکمل طور پر متحرک رہنے کا حکم دیا۔

لودیمیر زیلنسکی نے ایک ویڈیو خطاب میں کہا کہ 10 فوجی افسران سمیت 137 ‘ہیروز’ ہلاک اور 316 افراد زخمی ہوئے۔

ہلاک ہونے والوں میں اوڈیسا کے علاقے زیمینی جزیرے کے سرحدی محافظ بھی شامل تھے، جنہیں روسیوں نے اپنے قبضے میں لے لیا۔

ولودیمیر زیلنسکی نے ایسے وقت میں کیف میں ہی رہنے کا عہد کیا ہے جب ان کی افواج دارالحکومت کی جانب پیش قدمی کرنے والے روسی افواج کا مقابلہ کر رہی ہے۔

انہوں نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ‘میں نے نیٹو میں شمولیت کے لیے 27 یورپی رہنماؤں کو فون کیا لیکن کسی نے بھی جواب نہیں دیا، سب ڈرے ہوئے ہیں تاہم، ہم کسی بات سے خوفزدہ نہیں ہیں’۔

یوکرینی صدر نے متنبہ کیا کہ ‘دشمن نے مجھے نمبر ایک ہدف طے کیا ہے اور دوسرا ہدف میرا خاندان ہے، وہ سربراہ مملکت کو تباہ کر کے یوکرین کو سیاسی طور پر مفلوج کرنا چاہتے ہیں’۔

انہوں نے کہا کہ ‘میں دارالحکومت میں رہوں گا، میرا خاندان بھی یوکرین میں ہے’۔

انہوں نے یہ کہہ کر اپنے جذباتی خطاب کا اختتام کیا کہ ‘ملک کی تقدیر کا انحصار پوری طرح ہماری فوج، سیکیورٹی فورسز اور ہمارے تمام محافظوں پر ہے۔’

ان کا کہنا تھا کہ ماسکو کی جانب سے یوکرین کو آگاہ کیا گیا ہے کہ وہ یوکرین کی غیر جانبدارانہ حیثیت کے بارے میں بات کرنا چاہتے ہیں۔

Tags:

RussiaRussian ArmyUkraine
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

سونے سے قبل انٹرنیٹ کا استعمال نیند کیلئے نقصان دہ ہے، تحقیق

Next

یوکرین پر روسی حملے کے بعد پاکستان، شہریوں کے انخلا کیلئے متحرک

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme