Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

روس کل کووڈ19 ویکسین پیش کرنے والا پہلا ملک!

By Akhtar Rasool
اگست 11, 2020 2 Min Read
0

روس نے کووڈ19 علاج کے لئے تیار کی گئی ویکسین باقائده طور پر کل بدھ کے دن لانچ کر دے گا. ویکسین کے تمام تجرباتی مراحل مکمل کر لئے گئے ہیں.

صدر ولادیمیر پوتن نے منگل کے روز کہا کہ روس دنیا میں پہلا ملک بن گیا ہے جس نے دو مہینے سے بھی کم عرصہ تک انسانی جانچ کے بعد کوویڈ 19 کی ویکسین کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے ، انہوں نے کہا کہ یہ اقدام روس کی سائنسی صلاحیت کا ثبوت ہے.

تجزیہ نگاروں کے مطابق روس جس رفتار سے اپنی ویکسین تیار کرنے کے لئے آگے بڑھا ہے، اِس سے اُس نے کووڈ19 ویکسین تیار کرنے کی عالمی دوڑ تو جیت  لی ہے، لیکن ان خدشات کو ابھارا ہے کہ شاید اس نے قومی وقار کو  سائنس اور حفاظت سے مقدم رکھا ہو۔

کووڈ19 کی یہ ویکسین ماسکو کی گامالیا انسٹیٹیوٹ اور روسی وزرات دفاع کے باہمی اشتراک سے تیار کی گئی ہے، ذرائع کے مطابق اس کے تینوں تجرباتی مراحل کو بھی مکمل کر لیا گیا ہے.

خبر رساں ادارے نے بتایا ہے کہ کووڈ19 کی ویکسین کا دو ماہ تک انسانوں پرکلینکل تجربہ کیا گیا، مثبت نتائج آنے پر اب اسے مارکیٹ میں پیش کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔

واضح رہے کے  روس کے صدر کی صاحبزادی نے بھی خود کو رضاکارانہ طور کووڈ19 ویکیسن کے کلینیکل تجربے کے لئے پیش کیا تھا.

روسی وزارتِ صحت کے مطابق مذکورہ ویکسین ابتدائی طور پر صرف طبی عملے ، اساتذہ اور دیگر فلاحی اداروں کے لئے ہی دستیاب ہوگی. جب کہ ویکسین کے عام استعمال کی اجازت حاصل کرنے کی کوشش بھی جاری ہے.

یاد رہے کہ مین ملٹری کلینکل برڈنکل اسپتال اور فرسٹ ماسکو اسٹیٹ میڈیکل یونیورسٹی کی دو میڈیکل ٹیموں نے کووڈ19 ویکسین کی تیاری کے سلسلے میں پہلا فیز گزشتہ دنوں مکمل کیا تھا. اس طرح روس اسے اب باقائده طور پر لانچ کرنے والا پہلا ملک بننے جا رہا ہے.

Tags:

COVID19VACCINE
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

میسی نے میچ ریفری سے ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا.

Next

پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کا 15 اگست سے ملک بھر میں اسکولز کھولنے کا اعلان

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme