Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںسائنس و ٹیکنالوجی

روس کی تیز فائرنگ کے لیے کلاشنکوف میں تبدیلیاں

By Akhtar Rasool
ستمبر 26, 2022 2 Min Read
0

روس نے یوکرین میں استعمال ہونے والی اپنی کلاشنکوف اے کے 12 کو موڈیفائی کیا ہے تاکہ فائرنگ کی رفتار کو تیز کیا جا سکے اور فوجیوں کو فائرنگ پر زیادہ کنٹرول حاصل ہو سکے

اس حوالے سے کلاشنکوف کنسرن کے صدر ایلن لشنیکوف نے سرکاری نیوز ایجنسی آر آئی اے کو بتایا ”2018 میں سروس میں شامل کی گئی اے کے 12 کلاشنکوف کی موڈیفیکیشن میں اس کے دو راؤنڈ برسٹ کٹ آف کو غیر فعال کر دیا جائے گا اور اس میں فائرنگ کے طریقوں پر دو طرفہ کنٹرول کے ساتھ ساتھ ’چِیک ریسٹ‘ (گال پر رائفل رکھنے کی جگہ) بھی شامل ہوگی

لوشنیکوف کا کہنا تھا ”ہم نے کم سے کم وقت میں اس رائفل کے تکنیکی حل منتخب کیے، اس کا ایک پروٹو ٹائپ بنایا، جس کا روسی وزارت دفاع کے نمائندوں نے جائزہ لیا“

تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ جدید ہتھیار کب باقاعدہ طور پر فوج کے حوالے کیے جائیں گے، بلکہ اس میں صرف اتنا کہا گیا کہ یہ ڈیزائن دستاویزات کے مرحلے میں ہے

واضح رہے کہ کلاشنکوف کی تیار کردہ AK-12 اسالٹ رائفل کی کیلیبر 5.45 ملی میٹر ہے اور جس کو پرانے ورژن کے مقابلے میں بہتر درستگی سے بنایا گیا ہے کیوں کہ اس سے روس کی مسلح افواج کو مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا

کلاشنکوف بنانے والی کمپنی پر 2014ع میں امریکہ نے پابندی عائد کی تھی کیونکہ اسی سال روس نے یوکرین کے جزیرہ نما کریمیا پر حملہ کر کے اس پر قبضہ کر لیا تھا

یورپی یونین اور برطانیہ نے رواں سال یوکرین پر حملے کے بعد کلاشنکوف کنسرن پر پابندیاں عائد کی ہیں

روسی صدر ولادی میر پیوٹن یوکرین پر حملے کو اپنے پڑوسی کو غیر فوجی بنانے کے لیے ایک ’خصوصی آپریشن‘ قرار دیتے ہیں جب کہ کیئف نے ماسکو پر ایک سامراجی طرز پر ان کی سرزمین پر قبضے کا الزام لگایا ہے تاکہ مغرب نواز یوکرین کو دوبارہ حاصل کیا جا سکے، جس نے 1991ع میں سوویت یونین کے ٹوٹنے کے بعد روسی تسلط کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔

Tags:

KalashnikovRussia
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

سندھ میں چوڑے پہننے کی دم توڑتی روایت۔۔ وجہ کیا ہے؟

Next

مسولینی کے بعد پہلی بار اٹلی میں انتہائی دائیں بازو کی حکومت کا امکان، مہاجرین کے لیے خطرہ؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme