Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

روس کے خلاف جلد کارروائی کریں یا اقوام متحدہ تحلیل کردی جائے، یوکرینی صدر

By Akhtar Rasool
اپریل 6, 2022 2 Min Read
0

کیئف – یوکرینی صدر ویلادیمیر زیلنسکی نے ایک تلخ خطاب میں اقوام متحدہ کو ’فوری طور پر روس کے خلاف کارروائی کرنے‘ یا ’خود کو مکمل طور پر تحلیل‘ کرنے کا چیلنج کیا، خطاب میں انہوں نے بچوں سمیت دیگر لاشوں کی دل دہلا دینے والی فوٹیجز بھی دکھائیں

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق بوچا اور یوکرین کے دیگر شہروں میں روس کی کارروائیوں کو ’دہشت گردی‘ اور شدت پسند داعش کے تشدد سے تشبیہ دیتے ہوئے ویلادیمیر زیلنسکی نے سلامتی کونسل کے پندرہ اراکین سے مطالبہ کیا کہ روس جارحیت اور جنگ کے حوالے سے اپنے فیصلے روک نہیں سکتا، لہٰذا اسے بے دخل کیا جائے

واضح رہے کہ سلامتی کونسل کا مقصد عالمی سطح پر امن و سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔ روس سلامتی کونسل کے پانچ مستقل اراکین میں سے ایک ہے اور اسے قراردادیں اور عالمی سطح پر مذاکرات روکنے کا حق حاصل ہے

اس کا مطلب یہ ہے کہ اسے تنظیم سے خارج نہیں کیا جاسکتا کیونکہ یہ سلامتی کونسل کی جانب سے کسی بھی ووٹ یا سفارش کو ویٹو کر دے گا

بات جاری رکھتے ہوئے ویلادیمیر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ ’اگر کوئی آپشن موجود نہیں ہے تو اس کا متبادل یہ ہی ہے کہ کونسل کو تحلیل کردیا جائے‘

انہوں نے کہا کہ کیا آپ اقوام متحدہ تحلیل کرنے کو تیار ہیں، اگر آپ کا جواب انکار میں ہے تو آپ کو جلد کارروائی کرنے کی ضرورت ہے

ہلکی داڈھی اور اپنی ٹریڈ مارک ملٹری کی ہری ٹی شرٹ میں ملبوس، کیئف شہر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ویلادیمیر زیلنسکی نے ان مظالم کی ایک دستاویز پیش کی، جو ان کے مطابق روسی فوجیوں نے یوکرین کے دارالحکومت سے باہر ایک قصبے بوچا میں شہریوں کے خلاف کیے تھے

بوچا پر روسی فوجیوں نے قبضہ کر لیا تھا، لیکن جب وہ حال ہی میں واپس چلے گئے تو یوکرینی حکام اور اے ایف پی سمیت دیگر آزاد بین الاقوامی صحافیوں، نے ایسے لوگوں کی لاشیں دیکھیں جو عام لباس میں ملبوس تھے، اور ان میں سے کچھ کے ہاتھ کمر کے پیچھے بندھے ہوئے تھے

زیلنسکی نے نوے سیکنڈ کی ایک گرافک کلپ نشر کی، جو ان کے مطابق بوچا، ماریو پول کی جنوبی بندرگاہ کے قصبوں کی تصاویر تھیں

فوٹیج میں بچوں سمیت دیگر کی لاشیں دکھائی گئیں، میدان میں متعدد لاشیں موجود تھیں اور ان کے ہاتھ کمر کے پیچھے بندھے ہوئے تھے، یہ لاشیں ایک دیوار کے ساتھ پڑی ہوئی تھیں

یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ ’اب دنیا دیکھ سکتی ہے کہ روسی فوج نے بوچا میں کیا کیا ہے‘

ان کے مطابق، ان لوگوں کو ان کے گھروں میں گرینیڈ مار کر قتل کیا گیا، سڑکوں پر اپنی کاروں میں موجود شہریوں کو ٹینکس سے دبایا گیا، صرف اپنی خوشی کے لیے لوگوں کے گلے اور اعضا کاٹ دیے‘

Tags:

Attack UkraineRussiaUkraineUNO
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ٹک ٹاک پر ”ٹیچر کو تھپڑ مارنے کی مہم“ فیسبک کی سازش تھی، واشنگٹن پوسٹ کا انکشاف

Next

لَمپی اسکن ڈزیز ویکسین: ’بیماری پر عید سے پہلے قابو پالیں گے‘

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme