Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی اب بھی جاری ہے: برمی روہنگیا تنظیم

By Akhtar Rasool
دسمبر 9, 2022 3 Min Read
0

برما کی ایک روہنگیا تنظیم کے سربراہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پرمیانمار میں روہنگیاؤں کے خلاف نسل کشی کو روکے

برمی روہنگیا آرگنائزیشن (بروک) یو کے، کے صدر تون کھن کا کہنا ہے کہ میانمار کے صوبے راکھین میں روہنگیا مسلمانوں کو نسل کشی کے ایک ایسے سلسلے کا سامنا ہے، جس سے ان کی بقا کو خطرہ لاحق ہے

انہوں نے کہا ”اگست اور ستمبر کے درمیان لاکھوں روہنگیا مسلمان بے گھر ہوئے اور شواہد سے لگتا ہے کہ 2016-17 کے وہی حالات اور واقعات دہرائے جا رہے ہیں، جب ظلم و ستم کے شکار لاکھوں روہنگیا مسلمانوں کو ان کے ملک میانمار سے نکال دیا گیا تھا“

بروک کے تون کھن کا کہنا تھا ”نیویارک میں قائم ہیومن رائٹس واچ نے ایک رپورٹ شائع کی تھی، جس میں اس نے میانمار کے حکام کی جانب سے نسل پرستی، ظلم و ستم اور قید میں رکھنے جیسے "انسانیت کے منافی جرائم کی تفصیل بیان کی ہے، جس نے روہنگیا اقلیت کو ان کی آزادی سے محروم کر دیا اور ان کی زندگی اور معاش کو خطرے میں ڈال دیا“

ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ کے مطابق ایک دہائی سے راکھین میں ایک لاکھ 35 ہزار سے زیادہ روہنگیا اور کمان مسلمانوں کو من مانے طور پر غیر معینہ مدت کے لیے حراست میں رکھا گیا ہے

برمی روہنگیا آرگنائزیشن بروک نے 2 دسمبر کو ’ناقابل تصور کو روکیے‘ کے عنوان سے ایک رپورٹ شائع کی ہے، جس سے ایک ہفتہ پہلے میانمار سے توقع کی جارہی تھی کہ وہ بین الاقوامی عدالت انصاف (ICJ) کو ان مطالبات کی تعمیل پر رپورٹ کرے گاجوتقریباً تین سال قبل عدالت نے اس ملک سے کیے تھے

جنوری 2020 میں، عدالت نے میانمار کو حکم دیا تھا کہ وہ اپنی سرزمین پر روہنگیا اقلیت کے خلاف جاری نسل کشی کو روکنے کے لیے ایسے تمام اقدامات کرے، جن میں تباہی اور بر بادی کو روکنا اورمبینہ کارروائیوں سے متعلق شواہد کے تحفظ کو یقینی بنانا شامل تھا

حکم نامے کے تحت، میانمار کو ہر چھ ماہ بعد آئی سی جے کو ان تمام اقدامات کے بارے میں اس وقت تک رپورٹ پیش کرنے کی ضرورت تھی جب تک کہ عدالت اس کیس کا حتمی فیصلہ نہیں کر دیتی، جس میں کئی سال لگ سکتے ہیں

عدالت کے حکم کی تعمیل میں، میانمار نے اپنی پہلی رپورٹ 22 مئی 2020 کو اور دوسری رپورٹ 23 نومبر 2020 کو پیش کی، جس کے بعد فوج نے آنگ سان سوچی کی جمہوری طور پر منتخب حکومت کا تختہ الٹ دیا

بین الاقوامی عدالت انصاف کی ٹائم لائن کے مطابق، میانمار کی حکومت کی تازہ ترین رپورٹ 23 نومبر 2022 کو پیش کی جانی تھی۔ تاہم نہ تو آئی سی جے اور نہ ہی برمی جنتا نے اس رپورٹ کے بارے میں کچھ بتایا ہے

بروک کی حالیہ رپورٹ پر میانمار کی حکومت کی طرف سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ بین الاقوامی عدالت انصاف نے وی او اے نیوز کی جانب سے تبصرہ کرنے کی درخواست کا جواب نہیں دیا

برمی روہنگیا آرگنائزیشن بروک کا کہنا ہے کہ میانمار کی فوج اور دیگر ادارے عارضی اقدامات کو نظر انداز کر رہے ہیں اور نسل کشی جاری ہے۔ رپورٹ میں روہنگیا کے خلاف گزشتہ چھ ماہ کے دوران کی جانے والی سنگین خلاف ورزیوں کو دستاویز کیا گیا ہے، جن میں قتل، جنسی تشدد اور گھروں، دیہاتوں اور مساجد پر گولہ باری شامل ہے

سینئر جنرل من آنگ ہلینگ کی سربراہی میں فوجی ہنتا نے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف نسل کشی کے الزامات کی تردید کی ہے۔ اور مارچ 2021 میں، فوج نے آنگ سان سوچی کی جمہوری طور پر منتخب حکومت سے اقتدار لینے کے بعد، فوجی قیادت کے ترجمان میجر جنرل زاؤ من تون نے کہا تھا کہ "جرائم اہل کاروں نے انفرادی سطح پر کیے ہوں گے۔”

بروک کے صدر تون کھن نے کہا "یہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھے، لیکن وہ ایسا کرنے میں ناکام ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا برطانیہ، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل، اور دیگر ممالک جو بین الاقوامی عدالت انصاف کےکیس میں شامل رہے ہیں، فوری طور پر سلامتی کونسل کا اجلاس بلائیں تاکہ میانمار کی فوج کی جانب سے عدالت کے فیصلےپر عمل کرنے میں ناکامی پر بات کی جا سکے

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے وی او اے نیوز کی جانب سے تبصرہ کرنے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔

Tags:

BurmaGenocideMuslimsRohingya
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

مسٹری اسپنر ابرار احمد، جو اپنے پہلے ہی میچ میں سات وکٹیں لے اڑے

Next

جنوبی کوریا کے شہری اگلے سال ایک سے دو سال چھوٹے ہو جائیں گے!

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme