Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

ریکوڈک کیس میں بڑی پیش رفت ، پاکستان پر عائد 11 ارب ڈالر جرمانہ ختم

By Akhtar Rasool
مارچ 20, 2022 2 Min Read
0

اسلام آباد – وزیراعظم عمران خان نے ریکوڈک منصوبے پر کام کرنے والی کمپنی سے تنازع ختم ہونے اور پاکستان پر گیارہ ارب ڈالر کا جرمانہ ختم ہونے کی بڑی پیش رفت کے بارے میں بتایا ہے

وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ دس سال کی قانونی لڑائیوں اور گفت و شنید کے بعد بالآخر ریکوڈک کان کی ڈویلپمنٹ کے لیے بیرک گولڈ کے ساتھ کامیاب معاہدے پر بلوچستان کی قوم اور عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تقریباً گیارہ ارب ڈالر کا جرمانہ آف سیٹ ہوا ہے، دس ارب ڈالر بلوچستان میں لگائے جائیں گے جس سے آٹھ ہزار نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ریکوڈک ممکنہ طور پر دنیا میں سونے اور تانبے کی سب سے بڑی کان ہوگی، یہ منصوبہ ہمیں قرضوں سے آزاد کرے گا اور ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز کرے گا

قبل ازیں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور بیرک گولڈ کمپنی کے صدر مارک برسٹو نے ریکو ڈک معاہدے پر دستخط کے بعد ملاقات کی

وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان اب سرمایہ کاری اور تعمیر و ترقی کا میدان بنے گا، ریکوڈک پر فیصلے میں دس سال کی تاخیر کا نقصان سرمایہ کاروں اور ہماری نسلوں کو پہنچا، یہ منصوبہ بلوچستان کو دنیا بھر سے جوڑے گا

وزیراعلیٰ نے کہا کہ لیڈر شپ کا کام فیصلے کرنا ہوتا ہے، حکومت نے ریکو ڈک میں بہترین معاہدہ کرکے وسائل کا تحفظ کیا، وزیراعظم، آرمی چیف اور وزیر خزانہ کے مشکور ہیں کہ انہوں نے ہماری تلخ باتوں کو بھی برداشت کیا

بیرک گولڈ کمپنی کے صدر مارک برسٹو نے کہا کہ ماضی کو بھلا کر مستقبل کی جانب ایک اچھے سفر کا آغاز کرنے جارہے ہیں، اعتماد سازی کی فضا بحال کرکے بات چیت کا آغاز کیا۔ نئے معاہدے میں بلوچستان کے عوام کے مفاد اور نوجوانوں کے روزگار کا تحفظ کریں گے

ریکوڈک پراجیکٹ کی بحالی کے لیے کینیڈین کمپنی، وفاقی حکومت اور بلوچستان حکومت کے درمیان معاہدے پر دستخط آج ہوں گے، نئے معاہدہ کے تحت کینیڈین کمپنی پچاس فیصد، وفاقی اور بلوچستان حکومت پچیس پچیس فیصد شیئر ہولڈر ہوں گی

ریکوڈک پراجیکٹ کی بحالی سے بلوچستان میں دس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی، ایک ارب ڈالر انفراسٹرکچر، اسکولوں، کانکنی کے تربیتی انسٹیٹیوٹ سمیت دیگر سماجی شعبوں پرخرچ ہوگا

معاہدہ کی بحالی کے بعد کمپنی پاکستان سے ساڑھے 6 ارب ڈالرجرمانہ کی کارروائی ختم کردے گی

نیا رکوڈک معاہدہ پارلیمنٹ اورسپریم کورٹ آف پاکستان میں بھی منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا.

Tags:

BalochistanMine and MineralsPakistanRekodikRekodik Project
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ضمیر کا سودا کرکے حکومت بچانی ہے تو لعنت ہے ایسی حکومت پر، وزیراعظم

Next

بلوچستان کے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے کوئٹہ کی جانب 776 کلو میٹر طویل لانگ مارچ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme