Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اسپورٹساہم ترینتازہ ترینخبریں

زلاٹن ابراہیمووچ نے فٹبال کو خیرباد کہہ دیا

By Akhtar Rasool
جون 6, 2023 3 Min Read
0

سویڈن سے تعلق رکھنے والے مشہور فٹ بالر زلاٹن ابراہیمووچ نے فٹبال کو خیر باد کہتے ہوئے کھیل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے

سویڈن کے اکتالیس سالہ مشہور فٹ بالر زلاٹن ابراہیمووچ نے گزشتہ روز سیزن کے آخری میچ کے بعد سان سائرو میں موجود مداحوں سے کہا ”میں کھیل چھوڑ رہا ہوں، آپ کو نہیں۔“

فٹ بالر زلاٹن ابراہیمووچ پہلے ہی کہہ چکے تھے کہ وہ اطالوی کلب کو خیرآباد کہیں گے

زلاٹن ابراہیمووچ نے پیرس سینٹ جیرمین، مانچسٹر یونائٹڈ، اے سی اور انٹر ملان میں 511 گولز کرکے چار ممالک میں لیگ ٹائٹل اپنے نام کیا

فٹبالر نے 2020 میں اے سی ملان کے لیے دوسری بار کھیلنا شروع کیا تھا اور آخری سیزن میں ٹائٹل نام کرنے میں مدد کی، تاہم اس سے قبل انہوں نے 2011 میں اس کلب کے لیے کھیلا تھا

لیکن انہوں نے صرف چار بار کھیلا اور اس مدت میں سیری اے کی طرف سے ایک میچ شروع کیا اور انجریز کے بعد ایک گول کیا اور ان کا معاہدہ اس ماہ ختم ہونے والا تھا

انہوں نے جذباتی انداز میں کہا ”اس وقت میں بہت سے جذبات سے گزر رہا ہوں“

زلاٹن ابراہیمووچ نے کہا کہ جب میں پہلی بار یہاں آیا تو آپ نے مجھے خوشیاں دیں اور جب آخری بار آیا تو آپ نے پیار دیا

انہوں نے جذباتی انداز میں کہا ”آپ نے کھلے بازوؤں سے میرا استقبال کیا، آپ نے مجھے گھر میں محسوس کرایا، میں ساری زندگی میلانسٹا (اے سی کلب) کا رہوں گا“

زلاٹن ابراہیمووچ نے اپنے کیریئر کے آغاز سے 34 ٹرافیز بشمول 14 لیگ ٹائٹل اپنے نام کیے۔ کلب کی ایک بڑی ٹرافی جس میں بھی وہ شامل رہے، وہ چیمپئنز لیگ تھی، اس کا واحد یورپی ٹائٹل مانچسٹر یونائیٹڈ کے ساتھ 2017 یوروپا لیگ کی شکل میں آیا

فٹ بالر نے 62 انٹرنیشنل گولز اور 122 میچز کے ساتھ سویڈن کے ٹاپ فٹبالر کے طور پر اپنی پہچان بنائی

انہوں نے یورو 2016 کے بعد قومی ٹیم کو خیرباد کہہ دیا لیکن 2021 میں ورلڈ کپ کوالیفائنگ کی ناکام مہم کے لیے واپس آئے تھے

انہوں نے اپنے اعلان کے بعد صحافیوں کو بتایا ”جب صحافی میرے مستقبل کے بارے میں پوچھتے تھے تو میں ڈر جاتا تھا، لیکن اب میں اسے قبول کر سکتا ہوں، میں تیار ہوں“

زلاٹن ابراہیمووچ نے کہا ”میں ساری زندگی یہی کرتا رہا ہوں، فٹبال نے مجھے ایک انسان بنایا، اس نے مجھے ان لوگوں کو جاننے کا موقع دیا ورنہ میں کبھی نہیں جانتا تھا، میں نے فٹبال کی بدولت دنیا کا سفر کیا، یہ سب فٹبال کی بدولت ہے۔“

زلاٹن ابراہیمووچ نے اپنے کیریئر کا آغاز 1999 میں اپنے شہر سے کیا تھا، اس کے بعد وہ 2002 میں اے ایف سی اجاکس فٹبال کلب میں شامل ہوئے، جہاں انہوں نے تین لیگ ٹائٹلز اپنے نام کیے

زلاٹن ابراہیمووچ نے 2004 میں اٹلی میں دو لیگ ٹائٹل جیتے، جس کے بعد وہ انٹر ملان میں شامل ہوئے اور تین ٹائٹلز اپنے نام کیے، اسی طرح وہ 2009 میں بارکلونا میں شامل ہوئے تھے

تاہم ایک سال بعد وہ دوبارہ آگے بڑھے اور پیرس سینٹ جرمین کے لیے سائن کر رہے تھے، جہاں انہوں نے لیگ کے 122 مقابلوں میں 113 گول کیے اور چار لیگ 1 ٹرافی جیتیں

جولائی 2016 میں انہوں نے مانچسٹر یونائیٹڈ کے لیے پریمیئر لیگ کلب کے ساتھ دو سال کے لیے دستخط کیے

زلاٹن ابراہیمووچ نے 2018 میں ایم ایل ایس سائیڈ لا گلیکسی کو سائن کیا اور اے سی میلان میں واپسی سے پہلے کیلیفورنیا میں دو سیزن گزارے۔

Tags:

Footballibrahimovicthe match waits for zlatan ibrahimoviczlatanzlatan ibrahimoviczlatan ibrahimovic best goalszlatan ibrahimovic bicycle kickzlatan ibrahimovic farewellzlatan ibrahimovic first goal la galaxyzlatan ibrahimovic funny momentszlatan ibrahimovic goodbyezlatan ibrahimovic interviewzlatan ibrahimovic retirezlatan ibrahimovic retiredzlatan ibrahimovic retireszlatan ibrahimovic songzlatan ibrahimovic ucl
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

بلوچستان کے طلبہ کی تیار کردہ مشین، جو ہوا سے پانی کشید کرتی ہے

Next

سعودی عرب کی نظریں کن دس مشہور فٹ بالرز پر ہیں؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme