Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

زلفی بخاری برطانیہ میں ریحام خان کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت گئے، ریحام کی معافی

By Akhtar Rasool
اکتوبر 15, 2021 3 Min Read
0

اسلام آباد : برطانوی عدالت نے ریحام خان کو زلفی بخاری پر جھوٹے الزامات لگانے پر ہرجانہ ادا کرنے اور معافی مانگنے کا حکم دیا ہے

وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی زلفی بخاری نے لندن ہائی کورٹ میں وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا۔ عدالتی حکم کے مطابق ریحام خان کو زلفی بخاری کو پچاس ہزار پاؤنڈ بطور ہرجانہ ادا کرنا ہوگا

وزیراطلاعات فواد چوہدری نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کا قانونی نظام پاکستان میں لانے کی کوشش کو آزادی اظہار کے خلاف کہہ کر میڈیا مالکان مہم شروع کر دیتے ہیں

وفاقی وزیر نے کہا کہ بہرحال ریحام کا جھوٹا ہونا ایک بار پھر ثابت ہوا، دراصل وہ عادی جھوٹی ہے

دوسری جانب لندن ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد عمران خان کی سابقہ اہلیہ و اینکر پرسن ریحام خان نے زلفی بخاری کو مقدمے کے اخراجات اور ہرجانہ ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کرتے ہوئے اپنی ویڈیو میں  وزیر اعظم کے سابق معاون خصوصی زلفی بخاری پر لگائے الزامات کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے ان سے غیر مشروط معافی مانگ لی

ریحام خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر زلفی بخاری پر لگائے جانے والے الزامات پر معافی نامہ شیئر کیا

اپنے معافی نامے میں ریحام خان نے کہا کہ میں نے 6 اور 7 دسمبر 2019 کو اپنے یوٹیوب چینل، فیسبک پیج اور اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ویڈیو کے ذریعے ذوالفقار عباس بخاری پر نیویارک کی روز ویلٹ ہوٹل کو کم قیمت پر فروخت یا حاصل کرنے کے حوالے سے الزامات عائد کیے جو غلط اور جھوٹے تھے

ریحام خان نے اپنے ٹوئٹ میں 7 دسمبر 2019 کو زلفی بخاری پر دھوکہ دہی اور اقربا پروری، 15 مارچ 2020 کو جعلی دستاویزات دکھانے اور غیر قانونی طریقے یا دھوکہ دہی سے پیسہ بنانے کے الزامات کو بھی غلط اور جھوٹا قرار دیا

اسی طرح 17 مارچ 2020 اور 23 مارچ 2020 کو انہوں نے زلفی بخاری پر کورونا وبا کے انتظامات کے حوالے سے کردار ادا کرنے سے متعلق الزامات پر بھی کہا کہ یہ غلط اور جھوٹے تھے

زلفی بخاری نے اس پیشرفت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ سچ کی ہمیشہ فتح ہوتی ہے. عدالت کے حکم پر ریحام خان نے عوامی سطح پر معافی مانگی اور جھوٹ بولنے پر ہرجانہ ادا کیا

پی ٹی آئی رہنما نے اُمید ظاہر کی کہ ایک روز ہمارے ملک میں بھی اسی طرح کا قانون اور انصاف ہوگا تاکہ جھوٹ اور جعلی خبریں پھیلانے والے میڈیا کے بعض افراد کو گرفت میں لایا جاسکے

یاد رہے کہ 6 اور 7 دسمبر 2019ع کو ریحام خان نے یوٹیوب براڈ کاسٹ میں الزام لگایا تھا کہ نیویارک میں پاکستان کے روز ویلٹ ہوٹل کی فروخت میں زلفی بخاری کا مفاد ہے

زلفی بخاری نے ان الزامات پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے ریحام خان کو ہتک عزت کا نوٹس بھیجا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ انہیں ہدف بنایا گیا اور کرپشن کا الزام لگایا گیا. انہوں نے ہتک عزت کیس میں الزامات واپس لینے، ہرجانہ اور قانونی اخراجات ادا کرنے کا مطالبہ کیا

بعد ازاں برطانوی جج نے قرار دیا تھا کہ ریحام خان کے ادا کردہ الفاظ اور مواد پہلے مرحلے کے الزام کے مترادف ہے

اس کا مطلب یہ تھا کہ ہتک آمیز الفاظ کوئی بھی عام قاری سمجھ لے گا اور اگر کیس ٹرائل کی طرف جاتا تو ریحام خان کو ممکنہ طور پر زلفی بخاری کے خلاف اپنے الزامات کو ثابت کرنا پڑتا.

Tags:

DefamationReham KhanZulfi Bukhari
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

سوشل میڈیا کمپنیوں کے لئے پاکستان میں دفاتر قائم کرنا لازمی قرار، ٹک ٹاک کی طرف سے پاکستان میں کروڑ کے لگ بھگ وڈیو ڈلیٹ

Next

شادی کے بعد شناختی کارڈ میں والد کا نام  یا خاوند کا؟  نادرا کا اہم فیصلہ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme