Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

زمین پر کتنی چیونٹیاں ہیں؟ نئی تحقیق نے اہم راز کھول دیا

By Akhtar Rasool
ستمبر 21, 2022 2 Min Read
0

ایک تازہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت زمین پر 20 کواڈریلین (بیس ہزار کھرب) چیونٹیاں موجود ہیں

تحقیق میں کہا گیا ہے کہ یہ حیران کن اعداد و شمار بھی ممکنہ طور پر حشرات الارض کی کل آبادی کے اصل حجم/تعداد سے کم ہے، جو دنیا بھر کے ماحولیاتی نظام کا ایک لازمی حصہ ہیں

خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق دنیا میں چیونٹیوں کی کُل آبادی کا تعین، خصوصاً موسمیاتی اثرات کے سبب ان کے قدرتی مسکن میں ہونے والی تبدیلیوں کے نتائج کے جائزے کے لیے اہم ہے

زمینی نظام میں چیونٹیاں اہم کردار ادا کرتی ہیں، وہ بیجوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جاتی ہیں اور شکاری یا شکار کے طور پر بھی کام آتی ہے

اس سے قبل بھی کچھ تحقیقات میں دنیا میں چیونٹیوں کی کُل آبادی کا اندازہ لگانے کی کوشش کی گئی ہے لیکن ان کا تخمینہ 20 ہزار کھرب سے کہیں کم لگ بھگ 2 کروڑ ارب ہے

ان تحقیقوں میں مقامی سطح پر چیونٹیوں کی تعداد بتائی گئی تھی۔
ایسی سینکڑوں تحقیقیں ہو چکی ہیں، جن میں کسی خاص وقت میں چیونٹیوں کے کسی خاص مقام سے گزرنے والی چیونٹیوں کو محدود کر کے انہیں گنا جاتا تھا یا پھر مختلف پتے رکھ کر ان پر چڑھنے والی چیونٹیوں کا جائزہ لیا جاتا تھا

اس حوالے سے ’جرنل پروسیڈنگز آف دی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز‘ میں شائع ہونے والی تحقیق میں محققین نے 465 مطالعات کا تجزیہ پیش کیا، جس میں مقامی سطح پر چیونٹیوں کی تعداد کی پیمائش کی گئی

اس مقصد کے لیے تمام براعظموں پر سروے کیے گئے، لیکن افریقا اور ایشیا جیسے کچھ بڑے خطوں میں اس حوالے سے بہت کم یا کوئی ڈیٹا دستیاب نہیں تھا

تحقیق میں کہا گیا کہ یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں چیونٹیوں کی اصل تعداد اس تخمینے سے کہیں زیادہ ہونے کا امکان ہے، یہ بہت اہم ہے کہ ہم کیڑے مکوڑوں کی متنوع زندگی کے بارے میں جاننے کے لیے معلومات کے خلا کو پر کریں۔‘

کرہ ارض پر چیونٹیوں کی کُل پندرہ ہزار سات سو سے زائد معلوم اقسام پائی جاتی ہیں اور یہ سمجھا جاتا ہے کہ لگ بھگ اتنی ہی تعداد ایسی ہے، جن کا معلوم ہونا ابھی باقی ہے، ان کی تقریباً دو تہائی اکثریت صرف گھنے جنگلات اور وسیع میدانی علاقوں میں پائی جاتی ہے

تاہم ان میں سے دو اقسام ایک ہی قسم کے ماحول میں رہتی ہیں، جن میں معتدل خطے شامل ہیں

چیونٹیوں کی کُل تعداد کے تخمینے کے لحاظ سے ان کا کُل وزن 12 میگا ٹن سمجھا جاتا ہے جو کہ جنگلی پرندوں اور ممالیہ جانوروں کی مشترکہ تعداد سے زیادہ جبکہ انسانوں کے کُل وزن کا 20 فیصد ہے

مستقبل میں محققین ان حشرات الارض کی آبادی کو متاثر کرنے والے ماحولیاتی عوامل کا مطالعہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

Tags:

antsEarth
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

پاکستان کا ایک اور وفد اسرائیل کے دورے پر پہنچ گیا

Next

ایران آوارگی (قسط 6)

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme