Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںسائنس و ٹیکنالوجی

زمین کی تخلیق کا نیا نظریہ، سائنس دانوں کا کرہ ارض کے قدیم ترین راز سے پردہ اٹھانے کا دعویٰ

By Akhtar Rasool
جولائی 11, 2022 3 Min Read
0

سائنس دانوں نے سیارہ زمین کی تخلیق کے حوالے سے نیا نظریہ پیش کیا ہے، جس سے کرہ ارض کے سب سے قدیم راز سے پردہ اٹھ سکتا ہے

اس راز کا جواب دینے کے ساتھ ساتھ کہ ہمارا سیارہ یہاں تک کیسے پہنچا اور اس کی تخلیق کیسے ہوئی، سائنس دانوں کا یہ نظریہ زمین کی غیر معمولی کیمیائی ساخت کی وضاحت بھی کرے گا، جبکہ اس کے علاوہ یہ ہمارے سیارے جیسے دیگر سیاروں کے بارے میں جاننے میں بھی مدد گار ہو سکتا ہے

اس حوالے سے ای ٹی ایچ زیورخ میں ایکسپیریمنٹل پلینیٹولوجی کے پروفیسر پاؤلو سوسی کا کہنا ہے ”فلکی طبیعیات اور کاسمو کیمسٹری میں مروجہ نظریہ یہ ہے کہ ہماری زمین شہاب ثاقب کے پتھروں (Chondritic Asteroids) سے بنی ہوئی ہے۔ یہ چٹان اور دھات کے نسبتاً چھوٹے اور سادہ بلاکس ہیں، جو نظام شمسی میں ابتدائی طور پر تشکیل پائے تھے“

پروفیسر پاؤلو سوسی کہتے ہیں ”اس نظریے کے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ اس مادے (Chondrites) کا کوئی مرکب زمین کی صحیح ساخت کی وضاحت نہیں کر سکتا، جو ہماری توقع کے برعکس ہلکے اور ہائیڈروجن اور ہیلیم جیسے بخارات میں تبدیل ہو جانے والے عناصر جیسے ہیں“

محققین نے اس عمل کی وضاحت کے لیے برسوں کے دوران متعدد نظریات پیش کیے ہیں، جن سے پتہ چلتا ہے کہ زمین کی ساخت میں موجود خام مواد کے تصادم نے بہت زیادہ گرمی پیدا کی اور ہلکے عناصر کو بخارات بنا دیا

تاہم کرہ ارض کی آئسوٹوپک کمپوزیشن (کیمیائی ترکیب) مختلف نظر آتی ہے، یعنی کیمیائی عنصر کے آئسوٹوپس میں تمام پروٹون کی تعداد ایک جیسی ہوتی ہے لیکن ان میں نیوٹران کی تعداد مختلف ہوتی ہے

پروفیسر سوسی کے مطابق ”کم نیوٹران والے آئسوٹوپس ہلکے ہوتے ہیں، اس لیے انہیں زیادہ آسانی سے تحلیل ہونے کے قابل ہونا چاہیے“

انہوں نے مزید کہا ”اگر حرارت کے ذریعے بخارات بننے کا نظریہ درست ہوتا تو ہمیں آج زمین پر اصل کونڈرائٹس (Chondrites) کے مقابلے میں یہ ہلکے آئسوٹوپس کم تعداد میں ملتے لیکن یہ بالکل وہی ہے جو آئسوٹوپ کی پیمائش ظاہر نہیں کرتے“

محققین نے اس کا موزوں جواب تلاش کرنا شروع کر دیا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ نظام شمسی میں سیاروں کی تشکیل وقت کے ساتھ ساتھ ہوئی جس میں چھوٹے چھوٹے دانے سیاروں کی شکل میں بڑھتے چلے گئے۔ ایسا پھیلتی ہوئی گیس اور دھول کے چھوٹے اجسام کا اپنی کشش ثقل کے ذریعے مواد جمع کرکے ہوا

کونڈرائٹس کے برعکس سیاروں کے مواد کافی گرم ہوتے ہیں تاکہ ان کے دھاتی کور اور چٹانی مینٹل کے درمیان فاصلہ پیدا ہو سکے۔ مزید برآں سورج کے ارد گرد مختلف فاصلوں یا مختلف اوقات میں بننے والے سیاروں کی مختلف کیمیائی ترکیبیں ہو سکتی ہیں

اس ٹیم نے ہزاروں سیاروں کے مواد کے ٹکرانے کے سمولیشنز (نقل) کا مشاہدہ کیا تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ آیا وہ عطارد، زہرہ، زمین اور مریخ جیسے اجسام پیدا کر سکتے ہیں یا نہیں؟

ان سمولیشنز سے پتہ چلا کہ نہ صرف بہت سے مختلف سیاروں کے مواد کے مرکب سے کرہ ارض کی تشکیل ہو سکتی ہے، بلکہ یہ کہ ایک ایسا سیارہ تشکیل دیا جا سکتا ہے جو زمین کی ساخت سے سب سے زیادہ قریب ہو

پروفیسر سوسی کا کہنا ہے “اگرچہ ہمیں اس پر شبہ تھا لیکن پھر بھی ہمیں یہ نتیجہ بہت ہی قابل ذکر محسوس ہوا“

ان کا مزید کہنا تھا ”اب ہمارے پاس نہ صرف ایک ایسا طریقہ کار موجود ہے جو زمین کی تشکیل کی بہتر وضاحت کرتا ہے بلکہ ہمارے پاس دوسرے چٹانی سیاروں کی تشکیل کی وضاحت کے لیے بھی ایک حوالہ موجود ہے“

مثال کے طور پر اس طریقہ کار کو استعمال کر کے یہ پیشگوئی کی جا سکتی ہے کہ عطارد کی ساخت دوسرے چٹانی سیاروں سے کس طرح مختلف ہے یا دوسرے ستاروں کے چٹانی سیارے کیسے بن سکتے ہیں۔

Tags:

creation EarthNew Earth theoryoldest secretScientist Claim
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ہرنوں کا شکار، تھر کے نوجوان اتم سنگھ کو آخر کیا سوجھی؟

Next

مستونگ: چھ سو سال پرانے قبرستان میں نصب دیوقامت پتھروں کا راز کیا ہے؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme