Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںماحولیات

’زومبی وائرس‘ ساڑھے اڑتالیس ہزار سال تک منجمد رہنے کے بعد دوبارہ زندہ

By Akhtar Rasool
نومبر 30, 2022 2 Min Read
0

ایک تازہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ کُرّہِ ارض پر موجود منجمد برف پگھلنے سے متعدی ’زومبی وائرسز‘ کے نکلنے کا امکان ہے، جو ہزاروں برسوں سے زیر زمین دفن ہیں

تحقیق کی تفصیلات کے مطابق شمالی نصف کرہ کے ایک چوتھائی حصے کے نیچے زمین مستقل منجمد ہے، اور اب ماحولیات کے بحران کی وجہ سے اس کے پگھلنے کا امکان ہے، جس کو روکا نہیں جا سکتا

اس پگھلاؤ سے کاربن ڈائی آکسائیڈ اور میتھین گیس فضا میں خارج ہوتی ہے، جس سے زمین کے درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہوتا ہے

فرانسیسی نیشنل سینٹر فار سائنٹیفک ریسرچ سے تعلق رکھنے والے مائیکرو بائیولوجسٹ جین میری ایلمپک کی سربراہی میں کی جانے والی اس نئی تحقیق میں روسی صوبے سائبیریا میں جمی ہوئی سطحِ زمین (پرما فراسٹ) سے حاصل کیے گئے نمونوں کا جائزہ لیا گیا

سائنسدان ان میں سے تیرہ نئے وائرسوں کو زندہ کرنے میں کامیاب ہوئے، جنہیں انہوں نے ’زومبی وائرسز‘ کا نام دیا ہے۔ ان وائرسوں میں سے ایک، پرمافراسٹ کے نیچے ارتالیس ہزار پانچ سو سال رہنے کے بعد بھی بیماری پھیلانے کا اہل ہے

اس تحقیق میں، جس کا جائزہ لیا جانا باقی ہے، پتہ چلا کہ پرما فراسٹ میں پائے جانے والے ’زندہ‘ وائرسوں کے بارے میں محدود تحقیق ہوئی ہے

ٹیم نے لکھا ”اس سے یہ بات غلط ثابت ہوئی کہ اس طرح کے واقعات شاذ و نادر ہی ہوتے ہیں اور ’زومبی وائرس‘ لوگوں کے لیے خطرہ نہیں ہیں“

مطالعے میں جن وائرسز کی جانچ پڑتال کی گئی، وہ اکینتھ امیبا (ایک خلیے والا زندہ جاندار) کو بیمار کرنے کی صلاحیت رکھتے تھے

محققین کا کہنا ہے کہ ’وائرس کی خوراک‘ کے طور پر اکینتھ امیبا کا استعمال ایک درست فیصلہ تھا، کیونکہ یہ نہ صرف مٹی اور تازہ اور سمندری پانی میں بلکہ تالابوں، نلکوں، نالیوں، ایکویریم، سیوریج کے ساتھ ساتھ ہائیڈروتھراپی غسل، کولنگ سسٹم، وینٹی لیٹروں، اور انتہائی نگہداشت کے یونٹوں میں بھی ’ہر جگہ‘ پائے جاتے ہیں

تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ان کے وائرس کا پتہ لگانے سے کسی مخصوص ماحول میں کسی بھی دوسرے زندہ وائرس کی موجودگی کے لیے مفید ٹیسٹ مل سکتا ہے

اگرچہ قدیم وائرسوں کو زندہ کرنے سے حیاتیاتی خطرہ ’نہ ہونے کے برابر‘ ہے، لیکن ٹیم نے کہا کہ نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ آب و ہوا کے بحران کی وجہ سے غیر متوقع اور تیز رفتار تبدیلیوں کے باعث پرمافراسٹ سے باہر آنے والا وائرس مستقبل میں جانوروں یا انسانی آبادی کے لیے خطرہ پیدا کر سکتا ہے

سائنسدانوں کا مزید کہنا ہے ”امکان ہے کہ قدیم پرمافراسٹ پگھلنے سے یہ نامعلوم وائرس نکل سکتے ہیں۔ فی الحال اس بات کا اندازہ لگانا ممکن نہیں کہ بیرونی حالات (الٹرا والٹ روشنی، آکسیجن، گرمی) میں آنے کے بعد یہ وائرس کتنی دیر تک متعدی رہ سکتے ہیں، اور کسی کو لگنے اور متاثر کرنے کا کتنا امکان ہوگا۔ لیکن جب پرمافراسٹ پگھلنے میں تیزی آئے گی اور صنعتی منصوبوں کے نتیجے میں زیادہ سے زیادہ لوگ قطبی علاقوں کو آباد کریں گے، تو ماحولیاتی تپش کے تناظر میں خطرہ بڑھے گا“

Tags:

ChangeClimatezombiezombie virus
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

صوبائی اسمبلیاں تحلیل ہونے پر نگراں حکومت کا قیام کیسے؟

Next

میریم ویبسٹر ڈکشنری: ’گیس لائٹنگ‘ کو 2022 کا اہم ترین لفظ قرار دینے کی وجہ کیا ہے؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme