Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںسائنس و ٹیکنالوجی

زکام کے بغیر سوتے میں ناک بند ہونے کی وجہ کیا ہے

By Akhtar Rasool
اکتوبر 31, 2023 2 Min Read
0

نزلہ اور زکام کے نتیجے میں ناک کا بند ہونا ایک عام بات ہے، تاہم بعض حالتوں میں زکام کے بغیر بھی ناک بند رہتی ہے، خاص طور پر سوتے وقت ناک کے بند ہونے سے سانس لینے میں کافی دشواری اور الجھن کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور نیند بھی نہیں آتی

اس حوالے سے عربی میگزین ’سیدتی‘ میں اہم معلومات پر مبنی مضمون میں نہ صرف زکام کے علاوہ ناک کی بندش کی ان علامات کی نشاندھی کی گئی ہے، بلکہ ان کے علاج کے بارے میں بھی بات کی گئی ہے۔ ذیل میں ہم اپنے قارئین کے لیے ان کا ذکر کر رہے ہیں

1۔ الرجی:
یہ تاثر غلط ہے کہ الرجی صرف موسمِ بہار میں ہی ہوتی ہے بلکہ الرجی کی مختلف اقسام ہیں، آپ موسم خزاں یا سال کے کسی بھی موسم میں الرجی کا شکار ہو سکتے ہیں۔ اس کے لیے اپنی الرجی کے بارے میں آگہی حاصل کر کے اس مسئلے پر قابو پایا جا سکتا ہے

اس حوالے سے مارکیٹ میں کافی ادویات دستیاب ہیں، جو الرجی کی وجہ سے ناک کی سوزش یا اس کے بند ہونے میں مفید ثابت ہو سکتی ہیں

ناک کے بند ہونے کی عام وجوہات میں سوزش کو روکنے والی ادویات جیسے اسپرین آئی بیوبروفین، بلڈ پریشر کو کم کرنے والی دوائیں جیسے بیٹا بلاکرز یا اینٹی ڈپریشن شامل ہیں، استعمال کی جا سکتی ہیں

2۔ پریشانی یا تناؤ:
پریشانی یا ذہنی تناؤ آپ کی صحت پر براہِ راست اثراندز ہوتا ہے۔ ذہنی تناؤ سے سر درد کے علاوہ نیند کی کمی اور متعدد مشکلات کے ساتھ ناک کے بند ہونے کی مشکل بھی پیش آ سکتی ہے

اگر آپ پریشانی میں ناک کے بند ہونے کا شکار ہیں تو گہری سانس لیں اور آہستہ سے سانس کو خارج کریں، یہ عمل متعدد بار دہرائیں، اس سے آپ کو سکون محسوس ہوگا

3۔ ہارمون:
بعض نوعیت کی ہارمونل تبدیلیاں بھی ناک کے بند ہونے کی وجہ ہو سکتی ہیں، جو خواتین میں حمل یا ایام خاص کے دوران ہو سکتی ہیں

اگر ہارمونل تبدیلی کے باعث ناک بند ہے تو کوشش کریں کہ ناک کے لیے بنائی گئی خصوصی اسٹرپس کا استعمال کریں، جو فوری طور پر ناک کو کھول دیتی ہیں

4۔ ناک کے عضلات کا بڑھ جانا:
آئینے میں دیکھیں تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ کہیں آپ کی ناک کے عضلات تو نہیں بڑھ گئے ہیں جس کی وجہ سے ایک جانب سے سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہو

5۔ ناک کی سوزش:
اگر آپ کی ناک الرجی کی وجہ سے بند نہیں ہوئی تو ممکن ہے کہ کھانسی یا گلے میں بلغم کا جمع ہونا اس کا باعث ہو

یہ وہ متعدد عوامل ہیں جن کی وجہ سے ایسا ممکن ہے، تاہم ان کے علاوہ فضائی آلودگی، بعض پرفیوم، دھواں، یا بعض ادویات بھی اس عمل کا باعث بن سکتی ہیں۔

Tags:

contribution of nasal congestion to sleep apneahow to clear a stuffy nosehow to get rid of a stuffy nosenasal clogging causesnasal congestionnasal congestion (disease or medical condition)nasal congestion (symptom)nasal congestion causesnasal congestion in babiesnasal congestion reliefnasal congestion treatmentnasal congestion with cpap masknasal obstruction causestreating nasal congestionwhat causes nasal congestionwhat is nasal congestion
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

دی گوٹ: میسی نے بازی مار لی، آٹھویں بار ’بالون ڈی اور‘ اپنے نام کر لیا!

Next

ہنگلاج ماتا مندر، جو مسلمانوں کے لیے ’نانی ماں کا مندر‘ ہے

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme