Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

زیارت آپریشن میں ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت کیلئے جوڈیشل کمیشن قائم

By Akhtar Rasool
جولائی 29, 2022 2 Min Read
0

محکمہ داخلہ کی طرف سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ بلوچستان ٹربیونلز آف انکوائری آرڈیننس 1969 کے سیکشن (3) کی ذیلی دفعہ (1) کے ذریعے دیے گئے اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے حکومت بلوچستان ہائی کورٹ آف بلوچستان کے جج جسٹس محمد اعجاز سواتی کو جوڈیشل کمیشن کا سربراہ تعینات کرنے پر خوشی محسوس کرتی ہے تاکہ زیارت آپریشن میں افراد کی ہلاکت کی تحقیقات کی جا سکے

جمعرات کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایک رکنی کمیشن بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اعجاز سواتی پر مشتمل ہو گا, کمیشن کے ٹی او آرز کے مطابق یہ معلوم کیا جائے گا کہ آپریشن میں مارے گئے افراد لاپتا تھے یا کوئی دوسرا معاملہ تھا. کمیشن 30 دن میں اپنی رپورٹ پیش کرے گا.

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بدھ کو بلوچستان ہائی کورٹ کے رجسٹرار کو خط لکھا جس میں ان سے کمیشن کے لیے جج کی نامزدگی کی درخواست کی گئی

16 جولائی کو لیفٹیننٹ کرنل لائق بیگ مرزا کے قاتلوں کے خلاف آپریشن کے دوران 9 افراد مارے گئے تھے اور ایک سپاہی ہلاک  ہو گیا تھا، لائق بیگ ایک آرمی افسر تھے جنہیں ان کے کزن عمر جاوید کے ساتھ زیارت سے کوئٹہ جاتے ہوئے اغوا کیا گیا تھا۔

لیفٹیننٹ کرنل لائق مرزا اور عمر جاوید کی لاشیں ہرنائی زیارت سرحد سے ملی تھیں۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق نو دہشت گردوں میں سے پانچ کا تعلق کالعدم بلوچ لبریشن آرمی سے تھا۔

نو مشتبہ عسکریت پسندوں میں سے پانچ کی لاشوں کی شناخت بعد میں ان کے اہل خانہ نے کی، جنہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ تمام افراد لاپتا تھے جنہیں مبینہ طور پر سیکیورٹی فورسز نے اٹھایا تھا، انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ سیکیورٹی فورسز نے ان لوگوں کو حراست سے لا کر یہاں انہیں ہلاک کیا.

بلوچستان نیشنل پارٹی۔مینگل کے صدر سردار اختر مینگل سمیت کئی سیاسی رہنماؤں نے آپریشن کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھ

Tags:

Baloch GenocideBaluchistanFake Encounterjudicial commissionMissing PersonsPakistanZiarat
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

"ایس اینڈ پی” نے پاکستان کا طویل مدتی آؤٹ لک مستحکم سے منفی کردیا

Next

پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے تک اضافے کا امکان

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme