Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

سائیکل پر حج کے لیے نکلنے والا افغان شہری سعودی عرب کیسے پہنچا؟

By Akhtar Rasool
جون 30, 2022 3 Min Read
0

گذشتہ ماہ افغانستان کے شہر سے حج کے لیے سائیکل پر نکلنے والا شہری سعودی عرب پہنچ گیا ہے, تاہم ان کا سفر سائیکل کی گدی تک ہی محدود نہ رہا بلکہ جہاز کی نرم نشست تک بھی پہنچا

عرب نیوز نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ غزنی صوبے سے تعلق رکھنے والے نور محمد نامی افغان شہری مئی کے اوائل میں اس وقت سوشل میڈیا پر نمودار ہوئے، جب وہ سائیکل پر مکہ کے لیے روانہ ہوئے تھے

سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا گیا تھا کہ انہوں نے پوری منصوبہ بندی کر رکھی ہے کہ چھ ہزار کلومیٹر کا سفر سائیکل پر کرتے ہوئے جولائی میں مکہ پہنچیں گے اور حج ادا کریں گے

ابھی نور محمد افغانستان میں ہی تھے کہ طالبان کے ایک رہنما نے انہیں ڈھونڈ کر پیشکش کی کہ وہ انہیں جہاز کا ٹکٹ لے کر دیتے ہیں تاہم اڑتالیس سالہ نور محمد نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ مقدس سفر خود کرنا چاہتے ہیں

اس وقت انہیں معلوم نہیں تھا کہ انہیں مدد کی ضرورت پڑنے والی ہے

تین ہفتے بعد سائیکل پر ایران تک تو پہنچ گئے تاہم وہاں پھنس کر رہ گئے کیونکہ وہاں سے انہیں عراق کا ویزہ حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا

نور محمد نے عرب نیوز کو بتایا ”میرے دوستوں نے مجھ سے وعدہ کیا تھا کہ وہ ایران میں عراق کا ویزہ دلوا دیں گے، میں نے کویت کا ویزہ حاصل کرنے کی بھی کوشش کی تاہم کوئی فائدہ نہیں ہوا“

جب انہیں احساس ہوا کہ وہ پھنس گئے ہیں تو انہوں نے اسی طالبان رہنما سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا، جنہوں نے ٹکٹ کی پیشکش کی تھی

نور محمد بتاتے ہیں ”میرے پاس کوئی اور راستہ نہیں تھا۔ میں نے وٹس ایپ پر شیخ حماسی سے رابطہ کیا، انہوں نے میرا رابطہ ایک افغان بزنس مین سے کروایا جنہوں نے میرے ایران میں قیام میں مدد دی اور واپس کابل بھجوایا“

کابل پہنچنے کے بعد نور محمد کو جلد ہی حج کی تیاریوں کے لیے ہونے والے پروگرام میں شامل کر لیا گیا، جہاں حکومتی حکام نے ان کی روانگی کے حوالے سے انتظامات کیے

مبینہ طور پر ان کی پرواز کا انتظام قائم مقام وزیر داخلہ سراج الدین حقانی نے کروایا جو کہ سینیئر طالبان رہنما انس حقامی کے قریبی ساتھی ہیں

نور محمد نے روانگی سے چند روز قبل بتایا تھا کہ وزارت نے ان کا حج کے لیے پراسس کو تیزی سے مکمل کیا تھا

وزارت حج اور مذہبی امور کے عہدیدار اسرارالحق کا کہنا ہے کہ ”ان کا نام پہلی پرواز میں ڈالا گیا تھا، انہوں نے جدہ کا سفر کیا اور مکہ میں افغان حاجیوں کے ساتھ مل جائیں گے“

نور محمد پچھلے ہفتے ان دنوں میں حج کے لیے روانگی کی تیاری کر رہے جب افغانستان میں تباہ کن زلزلہ آیا جس سے ایک ہزار ایک سو پچاس افراد ہلاک ہوئے تھے

نور محمد کا کہنا ہے ”میں نے پہلے بھی زلزلہ متاثرین کے لیے دعائیں کیں اور مکہ پہنچ کر بھی انہیں دعاؤں میں یاد رکھوں گا۔ میں دعا مانگوں گا کہ اللہ افغانوں کے تمام مسائل حل کرے“

Tags:

AfghanistanCyclingSaudi Arabia
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

جوہری توانائی سے چلنے والا آسمانی ہوٹل حقیقت بن سکتا ہے؟

Next

کیا پاکستان کو ٹِڈی دَل سے ایک بار پھر خطرہ ہے؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme