Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

ساتھی کی ہلاکت کا انتقام، غضبناک بندروں نے 250 کتوں کو بلندی سے گرا کر مار ڈالا

By Akhtar Rasool
دسمبر 18, 2021 2 Min Read
0

مہاراشٹر – بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ایک ضلع کے دو دیہاتوں میں بندروں اور کتوں کے درمیان عجیب پر تشدد ”گینگ وار“ کا ایک سلسلہ شروع ہوچکا ہے، جس میں بندروں نے اب تک انتقام کے لیے لگ بھگ ڈھائی سو کتوں کو بلندی سے گرا کر مار دیا ہے

بندروں اور کتوں کے مابین یہ ”گینگ وار“ تب شروع ہوئی، جب کتوں کے ایک غول نے بندر کے ایک چھوٹے بچے کو گھیر کر قتل کیا

اس کے بعد بندر اس قدر غضبناک ہوئے کہ کتوں کو چن چن کر بلندی سے نیچے گراکر مار رہے ہیں

رپورٹس کے مطابق اب تک بندروں کے ہاتج مارے جانے والے کتوں کی تعداد ڈھائی سو کے لگ بھگ ہو چکی ہے

کتوں کے ہاتھوں اپنے ایک بچے کی ہلاکت کے بعد بندروں کی طرف سے انتقامی طور پر کتوں کے مارے جانے کے وحشت ناک مناظر دیکھ کر عوام پریشان اور بچے دہشت زدہ رہ گئے ہیں

بدقسمتی سے مجل قصبے کے قریب چھوٹے دیہاتوں میں ہونے والے یہ واقعات ابھی تک تھم نہیں سکے، بلکہ یہ واقعات اب بھی ہو رہے ہیں

یہ علاقہ مہاراشٹر ریاست کے ضلع بیڑھ کے قریب ہے، جہاں اب یہ حال ہے کہ  لاول نامی ایک گاؤں میں ایک بھی چھوٹا کتا نہیں بچا، کیونکہ بندروں نے درجنوں کتوں کو مارا ہے، جبکہ باقی خوفزدہ ہوکر بھاگ چکے ہیں۔ لیکن تشویش ناک بات یہ ہے کہ اب بندر اس قدر غضبناک ہو چکے ہیں کہ وہ اسکول کے بچوں کا پیچھا کر کے، ان پر بھی حملہ کر رہے ہیں

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بندر کتوں کو دبوچ لیتے ہیں اور اس کے بعد وہ انہیں بلندی سے گرا کر مار رہے ہیں. اس طرح بندروں نے صرف ایک ماہ میں دو سو سے زائد کتے مار دیے ہیں

مقامی لوگوں کے مطابق اب بندر انسانوں کا پیچھا کرنے لگے ہیں اور بالخصوص چھوٹے بچے سہمے ہوئے ہیں

ایک واقعے میں بندروں نے ایک آٹھ سالہ بچے کو پکڑا اور زمین پر گھسیٹتے ہوئے دور تک لے گئے۔ جب لوگوں نے دھمکایا اور شور مچایا تو وہ اسے زخمی حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گئے

لوگوں کی طرف سے شکایات پر جنگلی حیات کے ماہرین یہاں پہنچے ہیں ، لیکن وہ تاحال ایک بھی بندر کو پکڑ نہیں سکے.

Tags:

Monkey Killed Dogs
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

’ریپ‘ کو ’انجوائے‘ کرنے کے بھارتی سیاستدان کے بیان پر ہنگامہ

Next

دنیا کی پہلی پتنگ، جو بحری جہاز کو دھکیلنے کی طاقت رکھتی ہے

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme