Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

ساجد جوکھیو کو صوبائی وزیر بنانے اور سہیل سیال، نثار کھوڑو و دیگر کو فارغ کرنے کا امکان

By Akhtar Rasool
اگست 5, 2021 2 Min Read
0
کراچی :اطلاعات ہیں کہ سندھ کابینہ میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے، موجودہ کابینہ سے تین وزرا اورچایک مشیر کو فارغ کئے جانے کا امکان ہے جبکہ کچھ وزرا کے قلمدان تبدیل کردیئے جائیں گے
حکومت سندھ کے اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے کابینہ میں رد و بدل کے حوالے سے مشاورت مکمل کرلی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ سہیل انور سیال، نثار احمد کھوڑو اور ہری رام کو سندھ کابینہ سے فارغ کئے جانے کا امکان ہے جبکہ سعید غنی سے محکمہ تعلیم اور سیدناصر حسین شاہ سے اطلاعات کا قلمدان واپس لیا جاسکتا ہے۔ سردار شاہ کو دوبارہ وزیر تعلیم اور سعید غنی کو وزیر اطلاعات بنانے کی توقع ہے
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسماعیل راہو سے زراعت اور تیمور تالپور سے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا قلمدان واپس لینے کا اصولی طور پرفیصلہ کرلیا گیا ہے
تبدیل شدہ کابینہ میں جام خان شورو، گیان چند اور ضیا عباس کو صوبائی وزیر بنایا جائے گا۔ ضیاعباس کو وزیر آبپاشی اور جام خان شورو کو ورکس اینڈ سروسز کے قلمدان ملنے کا امکان ہے
اطلاعات ہیں کہ جام اکرام دھاریجو سے اینٹی کرپشن کا قلمدان واپس لے لیا جائے گا اور معاون خصوصی بنگل خان مہر کو اینٹی کرپشن کا قلمدان دیئے جانے کا امکان ہے جبکہ صوبائی وزیر اسماعیل راہو کو یونیورسٹیز اینڈ بورڈز اور محکمہ ماحولیات کا قلمدان دیئے جانے کی توقع ہے ۔مکیش کمار کو خوراک اورگیان چند کو اقلیتی امور کا قلمدان دیا جا سکتا ہے۔تیمور تالپور کو وزیر جنگلات بنایا جائے گا۔اسی طرح تنزیلہ قمبرانی کو وزیراعلیٰ کا معاون خصوصی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی بنانے پر غور ہورہا ہے۔ منظور وسان کو وزیراعلیٰ کا مشیر زراعت بنانے کا امکان ہے
حکومت سندھ نے وزیراعلیٰ کے پانچ معاونین خصوصی مقرر کرنے کا فیصلہ بھی کرلیا ہے ۔ نئی کابینہ میں ریاض شیرازی، رسول بخش چانڈیو، ارباب لطف ﷲ کو وزیراعلٰی کا معاون خصوصی بنایاجائے گا
ساجد جوکھیو کو صوبائی وزیر سماجی بہبود بنائے جانے کا امکان ہے ۔ لیاقت آسکانی ایاز مہر کو بھی سندھ کابینہ میں نمائندگی دی جاسکتی ہے
ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ کابینہ میں شامل کئے جانے والے نئے وزراکی تقریب حلف برداری جمعرات کی شام سات بجے گورنر ہاس کراچی میں ہوگی۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل وزرا سے حلف لیں گے۔
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

روبنسن کروسو (شاہکار ناول کا اردو ترجمہ) دسویں قسط

Next

سندھ کے لئے وفاق کا نیا ایکشن پلان

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme