Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

سانس کے ذریعے کینسر کی شناخت کا نظام دریافت

By Akhtar Rasool
اکتوبر 7, 2020 2 Min Read
0

سائنسدانوں نے سانس کے ذریعے بعض اقسام کے کینسر کی شناخت کا نظام دریافت کر لیا ہے، جو 80 فیصد درستگی سے سرطان کی تشخیص کر سکتا ہے

آسٹریلیا کی فلنڈرز یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے کہا ہے کہ اگر گردن، حلق، منہ یا سر کے کسی حصے میں سرطان لاحق ہوجائے تو سانس میں بعض اقسام کے کیمیکل خارج ہونے لگتے ہیں، یہ تیزی سے اڑنے والے کیمیائی اجزاء وولیٹائل آرگینک کمپاؤنڈز (وی او سی) کہلاتے ہیں

واضح رہے کہ اس وقت سر اور گردن کا سرطان جان لیوا کینسرکی فہرست میں چھٹے نمبر پر بڑا چیلنج بنا ہوا ہے ۔ ہر سال اس سے کم از کم تین لاکھ افراد جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔ ابتدا میں ہی اس مرض کی تشخیص ہو جائے تو اس کا علاج آسان ہوجاتا ہے، لیکن بدقسمتی سے اکثر اوقات دیر ہو جاتی ہے کیونکہ اس کی شناخت بھی ایک مسئلہ ہے۔

اسی بات کے پیشِ نظر اس سرطان کی تشخیص کے لیے کم خرچ اور کم تکلیف دہ طریقے پر کام ہورہا تھا، جس کے بعد آسٹریلیا کے سائنسدانوں نے ایک مکمل نظام بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں جو 80 فیصد درستگی سے اس سرطان کی تشخیص کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق ابتدائی تجربات میں اس کے کافی حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں

لیکن سانس میں سے صرف سرطان کے بایومارکرز کو ڈھونڈنا بڑا مشکل ہوتا ہے ۔ اس پر تحقیق کرنے والے مرکزی سائنسداں ڈاکٹر راجر یزبک نے بتایا کہ ہمارا نظام صحت مند شخص اور گردن و سر کے کینسر میں مبتلا فرد کی سانس شناخت کرسکتا ہے اور کامیابی سے سرطانی مرکبات کو محسوس کرلیتا ہے

تجرباتی طور پر 181 ایسے افراد کی آزمائش کی گئی جن پر ابتدائی درجے کے سرطان کا خدشہ تھا اور ان کا علاج شروع نہیں ہوا تھا۔ اس کے لیے فلوٹیوب میں ماس اسپیکٹرومیٹر کا انتخاب کیا گیا۔ اس ٹیکنالوجی نے سانس میں سرطان کی 80 فیصد درستگی سے شناخت کی اور تقریباً 86 فیصد میں سرطان کی اطلاع دی۔ اس کے بعد جب ان تمام افراد کی بایوپسی کی گئی تو بیماری کی مزید تصدیق ہوگئی

توقع ہے کہ مزید بہتری کے بعد یہ آلہ سانس کے ذریعے گردن اور حلق کے سرطان کی تیز رفتار تشخیص کرنے کے قابل بن جائے گا.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

امریکی سائنسدانوں کا لکڑی سے شفاف شیشہ بنانے کا کامیاب تجربہ

Next

ﮈﯾﺠﯿﭩﻞ ﮐﺮﻧﺴﯽ ﮐﯽ ﺩﻭﮌ، ﭼﯿﻦ ﺳﺐ ﺳﮯ ﺁﮔﮯ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme