Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

سردار یار محمد رند وزیر اعظم کے معاون خصوصی عہدے سے دوبارہ مستعفی

By Akhtar Rasool
مارچ 3, 2022 2 Min Read
0

کوئٹہ – بلوچستان اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی رہنما سردار یار محمد رند نے ایک مرتبہ پھر وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے توانائی و قدرتی وسائل بلوچستان کے عہدے سےاستعفیٰ دے دیا ہے

خیال رہے کہ چند ماہ قبل بھی انہوں نے اپنے مذکورہ عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا لیکن بعد میں وزیر اعظم کی یقینی دہانی پر واپس لیا تھا

پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے سردار یار رند کے ترجمان بابر یوسف زئی نے بتایا کہ انہوں نے دو روز قبل وزیر اعظم عمران خان کو استعفیٰ بھیجا تھا

ان کا کہنا تھا کہ سردار رند نے مستعفی ہونے کا انکشاف نجی چینل کے ایک پروگرام میں کیا

پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے انہیں تین سال قبل معاون خصوصی کے عہدے پر تعینات کیا تھا، لیکن وزیر اعظم اور متعلقہ وزرا نے ان سے کوئی مشاورت کی نہ ہی انہیں مسائل پر تبادلہ خیال کے لیے اسلام آباد میں منعقد ہونے والے کسی بھی اجلاس میں مدعو کیا گیا

سردار یار رند نے نجی چینل کو بتایا کہ انہوں نے دوسری بار اپنے عہدے سےاستعفیٰ دیا ہے، اس سے قبل انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کی یقینی دہانی کے بعد واپس لے لیا تھا

پارلیمانی رہنما کی جانب سے استعفیٰ بھیجے دو روز گزر چکے ہیں، تاہم اس مرتبہ وزیر اعظم عمران خان نے فیصلے پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے

بلوچستان اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی رہنما اس سے قبل جام کمال کی کابینہ میں وزیر تعلیم کے عہدے سے بھی مستعفی ہوچکے ہیں

اس وقت انہوں نے وزیراعلیٰ سے اختلافات کے سبب عہدے سے استعفیٰ دیا تھا تاہم بعد ازاں ان کی اور ان کی کابینہ کے اراکین کی درخواست پر استعفیٰ واپس لے لیا تھا۔

Tags:

Yar Muhammad Rind
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی چیلسی فٹ بال کلب خریدنے کی دوڑ میں شامل

Next

برطانیہ کی انتہائی مطلوب خاتون ایک دہائی بعد کیسے ملیں؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme