Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

سرمایہ دارانہ ہوس، اب پیٹرولیم اور سونے کی طرح پانی کی بھی ’عالمی تجارت‘ ہوگی!

By Akhtar Rasool
دسمبر 13, 2020 3 Min Read
0

یہ شیطانی دماغ رکھنے والے کسی سرمایہ دار کی ہی کارستانی ہے کہ قدرت کی مفت ملنے والی پانی جیسی نعمت کو بھی اس نے بوتل میں بند کرکے بیچنا شروع کر دیا، یہ سرمایہ داروں کی بے پناہ لالچ اور سرمایہ کی نہ مٹنے والی بھوک کی ایک  مثال ہے.

اب خبر یہ سامنے آئی ہے کہ امریکی سرمایہ دار اداروں نے ایک نیا نظام پیش کر دیا ہے ، جس کے تحت آئندہ چند برسوں میں پانی کی عالمی تجارت بھی اسی طرح کی جائے گی، جیسے آج دنیا بھر میں ’پیشگی سودوں‘ یعنی فیوچرز کنٹریکٹس کے ذریعے تیل اور سونے کی خرید و فروخت کی جاتی ہے

اس ضمن میں امریکی مالیاتی کمپنی ’سی ایم ای گروپ‘ نے ایک معاہدہ بھی ترتیب دے دیا ہے، جس کا تعلق کیلیفورنیا میں پانی کی فراہمی کی مقامی مارکیٹ سے ہے، جس کا موجودہ تجارتی حجم 110 کروڑ ڈالر بتایا جاتا ہے، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 175 ارب پاکستانی روپے بنتا ہے

واضح رہے کہ کیلیفورنیا کا شمار ان امریکی ریاستوں میں ہوتا ہے، جو ماحولیاتی تبدیلی سے شدید طور پر متاثر  ہیں، کیلیفورنیا میں گزشتہ چند برسوں کے دوران نہ صرف اوسط درجۂ حرارت میں نمایاں اضافہ ہوا ہوا ہے بلکہ آئے روز  جنگلات میں آتش زدگی کی شدت بھی بڑھنے لگی ہے. اس کے علاوہ یہاں پانی کی قلت میں بھی غیرمعمولی حد تک اضافہ ہوا ہے، جس نے لگ بھگ پورے کیلیفورنیا کو ایک غیر اعلانیہ صحرا میں تبدیل کردیا ہے

یہی وہ صورتِ حال ہے جسے مدنظر رکھتے ہوئے ’’سی ایم ای گروپ‘‘ نے بڑے پیمانے پر پانی کی خرید و فروخت کے ایسے معاہدوں پر کام شروع کر دیا تھا جن میں گھریلو، صنعتی اور زرعی استعمال کے پانی کو ’جنسِ تجارت‘ (کموڈٹی) کا درجہ دیتے ہوئے اس کے آزادانہ نرخ مقرر کرنے اور پیشگی سودوں کو ممکن بنایا گیا تھا

ویب سائٹ ’بزنس انسائیڈر‘ نے اس بارے میں اپنی ایک رپورٹ میں سی ایم ای گروپ کے ایک اہم عہدیدار، ٹم مک کورٹ کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے، کہ پانی کو جنسِ تجارت قرار دینے سے بالخصوص کسان طبقے کو بہت فائدہ ہوگا کیونکہ اس طرح وہ مستقبل کے امکانات مدنظر رکھتے ہوئے، مناسب ترین قیمتوں پر، زرعی پانی کے پیشگی سودے کرنے کے قابل ہو جائیں گے اور یوں آنے والے مہینوں میں آبی فراہمی سے متعلق اپنے خدشات و خطرات کو ہر ممکن حد تک کم کرسکیں گے

ایک طرف سائنسدانوں کے مطابق عالمی ماحول میں تیز رفتار تبدیلی انسان کے بس سے باہر ہوتی جارہی ہے اور 2025ع تک ساری دنیا میں پانچ ارب سے زیادہ لوگوں کو پانی کی قلت کا سامنا ہوگا، جس کا اثر نہ صرف ممالک پر بلکہ عالمی سیاست پر بھی پڑے گا، تو دوسری طرف سامایہ دارانہ نظام پہلے سے ہی ممکنہ قلت آب سے بھی پیسے کمانے کے چکر میں لگ گیا ہے.

جس طرح آج ہم خبروں میں پڑھتے اور سنتے ہیں کہ پیٹرولیم یا سونے کے عالمی نرخ بڑھ گئے، وہ دن دور نہیں جب بلکل اسی طرح ہمارا پالا "پانی کی عالمی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ” جیسی خبروں سے پڑنے والا ہے.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

کراچی میں ٹھنڈ بڑھ گئی، درجۂ حرارت مزید گرنے کا امکان

Next

ہنڈا اٹلس کمپنی کی غفلت اور انسانی جانوں کا زیاں

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme