Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

سرنگ کے راستے بینک لوٹنے کے ارادہ، ملزم سرنگ میں پھنس گیا

By Akhtar Rasool
اگست 13, 2022 3 Min Read
0

اطالوی پولیس نے بینک لوٹنے کے خواہش مند ایک ایسے مشتبہ ملزم کو بروقت مدد کر کے بچا لیا جو ایک سرنگ میں پھنس گیا تھا

بتایا گیا ہے کہ ملزم اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ایک قریبی بینک کے اندر پہنچنے کے لیے سرنگ کھود رہا تھا، جو اچانک بیٹھ گئی تھی

یہ واقعہ اطالوی دارالحکومت کے مغربی حصے میں ویٹیکن سٹی کے قریب پیش آیا

پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ مشتبہ ملزم اور اس کے ساتھی روم شہر کے متعلقہ حصے میں ایک بڑی شاہراہ کے نیچے سرنگ کھود رہے تھے تاکہ ایک قریبی بینک کے اندر تک پہنچ کر اسے لوٹ سکیں

لیکن اس کھدائی کے دوران اس سرنگ کا ایک حصہ بیٹھ گیا اور اس گینگ کا کم از کم ایک رکن اس بیٹھی ہوئی سرنگ میں پھنس کر رہ گیا۔ اسے فائر بریگیڈ کے کارکنوں نے آٹھ گھنٹے کی مسلسل کوششوں کے بعد اس سرنگ سے زندہ نکالا، جس کے بعد علاج کے لیے اسے ایک قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا

روم پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اس گینگ کا بینک لوٹنے کا ارادہ تو ان کا مشتبہ مجرمانہ منصوبہ تھا، جس سے وہ انکاری ہیں تاہم اس گینگ کے چار افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے

پولیس ترجمان کے مطابق ”ان ملزمان میں سے دو شہر نیپلز کے رہنے والے ہیں، جنہیں سرکاری اہلکاروں کے کام میں رکاوٹیں ڈالنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا جبکہ روم شہر کے رہائشی دو دیگر ملزمان کو عوامی املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے‘‘

جس ملزم کو پولیس اور فائر بریگیڈ کے کارکنوں نے منہدم ہو جانے والی سرنگ سے نکالا، وہ روم کے انہی دو شہریوں میں سے ایک ہے، جو قانونی طور پر اب پولیس کی حراست میں ہیں

پولیس نے مزید بتایا کہ ہسپتال میں زیر علاج ملزم بھی قانوناً تو پولیس کی حراست میں ہے لیکن زخمی ہونے کی وجہ سے فی الحال اس کا علاج کرایا جا رہا ہے۔ پولیس نے یہ نہیں بتایا کہ یہ ملزم کتنا زخمی ہے

اطالوی میڈیا کے مطابق ان ملزمان نے ایک قریبی بینک کی طرف جانے والی جو سرنگ کھودی، وہ اسی علاقے میں ایک ایسی دکان کے نیچے سے شروع ہوتی تھی، جسے حال ہی میں کرائے پر لیا گیا تھا

جس عمارت میں یہ دکان واقع ہے، اسی عمارت کے ایک رہائشی نے نیوز ایجنسی اے ایف پی کو بتایا ”ہم سمجھے تھے کہ وہ اس دکان کی آرائش و مرمت کر رہے ہیں۔ ہمیں کوئی شبہ تک نہ ہوا۔ انہوں نے کبھی شور بھی نہیں کیا تھا۔ ہمیں کیا علم تھا کہ اس دکان کے نیچے سرنگ کھودی جا رہی تھی‘‘

دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ سرنگ میں پھنس جانے والے مشتبہ ملزم نے فوری مدد کے لیے پولیس کے ایمرجنسی نمبر پر فون بھی خود ہی کیا تھا

متعدد اطالوی اخبارات میں اس واقعے کی شائع ہونے والی تفصیلات کے مطابق ملزمان سرنگ کھود کر ایک قریبی بینک لوٹنا چاہتے تھے، ان کا یہ ارادہ کسی بھی شبے سے بالا تر ہے۔ اس لیے کہ ایک تو جو سرنگ بیٹھ گئی، وہ مغربی روم میں ایک قریبی بینک تک پہنچنے کے لیے کھودی جا رہی تھی۔ دوسرے یہ کہ تیرہ سے پندرہ اگست تک اٹلی میں ایک ایسا طویل ویک اینڈ ہوگا، جس دوران مقامی باشندے عام طور پر چھٹیاں منانے کے لیے شہر سے باہر چلے جاتے ہیں اور روم شہر زیادہ تر خالی ہو جاتا ہے

اس بارے میں اطالوی اخبارات کی سرخیاں بھی کافی دلچسپ تھیں۔ اخبار کوری ایرے دے لا سیرا نے اس گروہ کو ’زیر زمین سرنگ والا گینگ‘ لکھا تو اخبار لا سٹامپا نے لکھا، ”انہوں نے ایک بینک کو لوٹنے کے لیے سرنگ کھودی مگر ان میں سے ایک زیر زمین دفن ہو کر رہ گیا، جسے فائر بریگیڈ نے بچایا۔‘‘

Tags:

Bank RobberyItaly
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

پیوٹن سے تعلق پر مراعات کے خاتمے کا قانون: سابق جرمن چانسلر کا پارلیمنٹ کے خلاف مقدمہ

Next

لبنان میں بینک عملے کو یرغمال بنانے والا مسلح شخص عوام کا ’ہیرو‘ بن گیا!

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme