Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد تک اضافے کی تجویز، لیکن..

By Akhtar Rasool
مئی 17, 2021 3 Min Read
0

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں و پنشن میں عبوری ریلیف کی مد میں پندرہ سے بیس فیصد اضافے اور پنشن کے لیے بنیادی تنخواہ کو پچیس سال کی مدت ملازمت تک منجمد کیے جانے سمیت دیگر تجاویز کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے

اس حوالے سے وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف وزارتوں، ڈویژنز و محکموں کے ملازمین کی تنخواہوں میں بڑے پیمانے پر پائے جانے والے فرق کو دور کرنے اور ریشنلائزڈ پے اینڈ پنشن اصلاحات  کے لیے بین الاقوامی ساکھ کی حامل نجی کمپنی کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں جو پیر سے اپنے کام کا آغاز کرے گی

یہ کمپنی پورے پے اینڈ پنشن اسٹرکچر کا جائزہ لے کر بین الاقوامی بہترین معیارات کے مطابق جامع اسٹڈی کرکے حکومت کو پیش کرے گی

نجی کمپنی کو پے اینڈ پنشن اصلاحات پر مکمل اسٹڈی کے لیے کم از کم چھے ماہ درکار ہوں گے، پے اینڈ پنشن کمیشن قائم کردہ ذیلی گروپس کی سفارشات اور نجی فرم کے ساتھ مل کر پے اینڈ پنشن سسٹم میں اصلاحات کے لیے قلیل المیعاد، درمیانی مدت اور طویل المیعاد پلان تجویز کرے گی

آئندہ مالی سال 2021-22ء کا وفاقی بجٹ اگلے ماہ کے آغاز میں متوقع ہے اس لیے نجی کمپنی کی مکمل اسٹڈی کے آنے تک اگلے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں پندرہ سے بیس فیصد کے عبوری ریلیف کی تجویز زیر غور ہے

ذرائع کا کہنا ہے کہ گریڈ 20 تا 22 کے افسران کی طرح گریڈ 17 تا 19 کے ملازمین کو ملنے والے سفری الاؤنس کو بھی مونیٹائز کیے جانے کی تجویز ہے۔ جب کہ سرکاری ملازمین کے احتجاج کے باعث تین مارچ 2021ء کو جاری کردہ سرکلر کے ذریعے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں فرق کم کرنے کے لیے 25 فیصد ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس دیا گیا تھا

ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں تفریق کم کرنے کے فارمولے کی بنیاد پر کیا جائے گا اور جن اداروں و محکموں کے ملازمین کی تنخواہیں اورمراعات پہلے سے بہت زیادہ ہیں اس لحاظ سے ان کی تنخواہوں میں کم اضافہ کیا جائے گا

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی تمام تر توجہ پنشن بل کو کم سے کم کرنے پرمبذول ہے، اس کےلیے نجی شعبے کی طرح سرکاری شعبے میں بھی نئے بھرتی کیے جانے والے جانے والے ملازمین کےلیے کنٹری بیوٹری پنشن کا نظام لانے کی تجویز بھی زیرغور ہے۔ل

ذرائع کے مطابق عالمی بینک بھی کنٹری بیوٹری پنشن سسٹم کے حوالےاسٹڈی کررہا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس تجویز کے تحت اس نظام کے لیے الگ سے پنشن کنٹری بیوٹری فنڈ قائم کرنے کی بھی تجویز زیرغور ہے، جس کے لیے عالمی بینک ابتدائی رقم (Seed Money) بھی فراہم کرسکتا ہے

علاوہ ازیں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کے حوالے سے قوانین میں بھی مختلف تجاویز کے امکانات ہیں جس کے تحت قوانین میں ترمیم کرکے پنشن کے لیے سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہ کو پچیس سال کی مدت ملازمت تک منجمد کرنے کی تجویز بھی ہے

حکومت کی جانب سے ایک تجویز اور بھی پیش کی گئی ہے جس کے تحت سرکاری ملازمین کی 25 سال ملازمت کے بعد بنیادی تنخواہ نہیں بڑھے گی چاہے اس کی نوکری 40 سال ہوجائے، یعنی اس کو ریٹائرمنٹ اور پنشن کی رقم صرف 25 سال کی نوکری کی بنیاد پر ملے گی

باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مجوزہ فارمولے کا مقصد یہ ہے کہ لوگ 25 سال ملازمت کے بعد ریٹائرمنٹ لے لیں اور دوسرا یہ کہ بنیادی  تنخواہ زیادہ نہ ہونے پائے، اس فارمولے کی وجہ سے لوگوں کی پنشن اور کمیوٹیشن بھی کم بنے گی جس سے آنے والے وقتوں میں حکومتی خزانے پر بوجھ کم ہوگا.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

عالمی بینک نے احساس پروگرام کو دنیا کے چار بڑے پروگرام میں شامل کر لیا

Next

یوگا اور سانس کی مشقیں بچوں کا ذہنی انتشار کم کرنے میں معاون

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme