Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

سری لنکا: ریٹائرڈ فوجی کے گردے سے ’دنیا کی سب سے بڑی‘ پتھری برآمد!

By Akhtar Rasool
جون 15, 2023 2 Min Read
0

سری لنکا میں فوجی ڈاکٹروں نے ایک باسٹھ سالہ ریٹائرڈ فوجی کے گردے سے ’دنیا کی سب سے بڑی‘ پتھری نکالی ہے۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ ایک پاکستانی مریض کے پاس تھا

ڈاکٹروں کے مطابق یہ پتھری سابق سارجنٹ کینسٹس کونگے کے گردے سے نکالی گئی

حیران کن طور پر پتھری کا وزن 801 گرام تھا، جو ایک اوسط مرد کے گردے کے وزن سے بھی پانچ گنا زیادہ ہے

کینسٹس کونگے کے گردے کی پتھری کی لمبائی 13.37 سینٹی میٹر (5.26 انچ) تھی، جبکہ ایک اوسط گردے کی لمبائی تقریباً دس سے بارہ سینٹی میٹر ہوتی ہے

سری لنکن فوج نے ایک بیان میں کہا ہے ”کولمبو کے عسکری ہسپتال میں یکم جون کو ایک بڑی سرجری کے ذریعے گردے کی سب سے بڑی اور بھاری پتھری نکالی گئی“

کینسٹس کونگے نے مقامی سورنواہنی ٹی وی کو بتایا کہ انہیں 2020 سے پیٹ میں درد تھا اور ادویات کھانے سے آرام نہیں آ رہا تھا

انہوں نے کہا ”حال ہی میں اسکین کے بعد مجھے سرجری کرانے کے لیے کہا گیا تھا۔ اب میں بالکل ٹھیک محسوس کر رہا ہوں“

فوجی سرجن ستھرشن نے کہا ”ہمارے لیے سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس پتھری کے باوجود گردے معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں“

گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق، دنیا کا سب سے بڑا گردے کا پتھر، تقریباً 13 سینٹی میٹر، 2004 میں بھارت میں پایا گیا تھا، جب کہ سب سے بھاری گردے کی پتھری، جس کا وزن 620 گرام تھا، 2008 میں پاکستان میں رپورٹ ہوا تھا۔ اس طرح سری لنکا کے اس کیس نے ان دونوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے،

گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے تسلیم کیے جانے کے بعد حکام نے بدھ کو اس بات کا اعلان کیا

یاد رہے کہ تین ماہ قبل بھارت کی ریاست تیلنگانا کے ضلع کریم نگر میں ڈاکٹروں نے کامیاب آپریشن کر کے 75 سالہ رام ریڈی کے گردے سے تین سو پتھریاں نکالی تھیں

گردے میں پتھری ہونا عام سی بات ہے لیکن اتنی بڑی تعداد میں انسانی جسم میں پتھروں کا ہونا ڈاکٹروں کے لیے ایک چیلنج بن جاتا ہے

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ زیادہ درجہ حرارت کی وجہ سے پانی کی کمی گردے میں پتھری کی وجہ ہو سکتی ہے

واضح رہے کہ پتھری اس وقت بنتی ہے، جب معدنیات اور نمکیات گردے میں کرسٹلائز ہوتے ہیں کیونکہ یہ خون کو فلٹر کرتا ہے۔ پتھریاں گزرنے سے تکلیف دہ درد ہو سکتا ہے ، اگر وہ بہت بڑی ہوں اور پھنس جائیں تو سرجری کی ضرورت ہوتی ہے۔

Tags:

class 10 social science the making of a global worldimportant questions from the hindu newspapersigns and symptoms of kidney diseasestages of kidney diseasethe making of a global worldthe making of a global world important questionsthe making of a global world picture based question seriesthe making of global world class 10the making of global world class 10 cbsethe making of global world class 10 history chapter 3world's largest wood carving
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

پہلے شاپر بناؤ پھر اس سے دم گھونٹ لو

Next

اتراکھنڈ: گھروں اور دکانوں پر سرخ کراس، مسلمان نقل مکانی پر مجبور

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme