Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

سعودی اسکالرشپس: اپلائی کرنے کا مکمل طریقہ جانیے

By Akhtar Rasool
جون 19, 2022 3 Min Read
0

سعودی عرب نے پاکستانی طلبہ کے لیے پچیس یونیورسٹیوں میں مکمل طور پر فنڈڈ اسکالرشپس کا اعلان کیا ہے

ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان (ایچ ای سی) کے مطابق طلبہ سعودی یونیورسٹیوں میں ڈپلومہ، بیچلرز، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے لیے اسکالرشپس حاصل کر سکیں گے

یہ اسکالرشپس تقریباً تمام مضامین میں دی جا رہی ہیں، جن میں انجینیئرنگ، کمپیوٹر سائنس، سوشل سائنسز، میڈیا سائنس اور مینجمنٹ سائنس کے شعبوں سمیت دیگر مضامین بھی شامل ہیں

ایچ ای سی کے مطابق ہر سعودی یونیورسٹی مجموعی داخلوں میں سے پانچ فیصد غیر ملکی طلبہ کو اسکالرشپ دے گی، تاہم جامعہ امیرہ نورہ بنت عبدالرحمٰن برائے خواتین مجموعی داخلوں کا آٹھ فیصد اور جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ 85 فیصد اسکالرشپ دے گی

ہر یونیورسٹی ان درخواستوں کو سعودی وزارت تعلیم کو بھیجے گی، جو اہل طلبہ کی اسکالرشپ کے حوالے سے فیصلہ کرے گی

اسکالر شپ کے لیے کیا کرنا ہوگا؟

کسی بھی سعودی یونیورسٹی میں داخلے کے لیے پاکستانی طلبہ کو کرنا یہ ہے کہ انہیں اپنی مطلوبہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر جاکر اپلائی کرنا ہے اور پھر اس درخواست کو ڈاؤن لوڈ کرکے پاکستانی سفارت خانے کو اس ای میل ایڈریس parepriyadh@mofa.gov.pk پر بھیجنا ہوگا، جس کے بعد سفارت خانہ ان درخواستوں کی منظوری کے لیے متعلقہ جامعات اور سعودی وزارت تعلیم سے رابطہ کرے گا

اہلیت

◉ پاکستانی شہری یا آزاد کشمیر کے شہری
◉پاکستان میں رہائش پذیر طلبہ کے لیے اسکالرشپ کی شرح 75 فیصد جبکہ سعودی عرب میں رہنے والے پاکستانیوں کے لیے یہ شرح 25 فیصد ہوگی
◉ مرد اور خواتین دونوں اسکالرشپس کے لیے درخواست دے سکتے ہیں
◉ داخلوں کی آخری تاریخ کے وقت بیچلرز پروگرام کے لیے اپلائی کرنے والے درخواست گزار کی عمر سترہ سے پچیس سال، ماسٹرز کے لیے اپلائی کرنے والوں کی عمر تیس سال جبکہ پی ایچ ڈی کے لیے عمر پینتیس سال سے کم ہونی چاہیے
◉ یہ ضروری ہے کہ اپلائی کرنے والا طالب علم کسی اور ادارے سے اسکالرشپ نہ لے رہا ہو
◉ درخواست گزار کسی قسم کا مجرمانہ رکارڈ نہ رکھتا ہو
◉ درخواست گزار کو ڈسپلن کی خلاف ورزی یا کسی بھی وجہ سے کسی تعلیمی ادارے سے معطل نہ کیا گیا ہو
◉ داخلہ حاصل کرنے والے طلبہ کے لیے پروگرام کا آغاز ہر سال ستمبر/ اکتوبر میں ہوگا

فوائد

◉ اسکالرشپ حاصل کرنے میں کامیاب طلبہ کو مفت رہائش فراہم کی جائے گی
◉ شادی شدہ طلبہ و طالبات کو تین ماہ کی اسکالرشپ کے برابر رہائشی الاؤنس دیا جائے گا
◉ وطن آنے جانے کے لیے ایئر ٹکٹ کی سہولت
◉کسی بیماری کی صورت میں طلبہ اور ان کے اہل خانہ (اگر شادی شدہ ہوں تو) کے لیے علاج معالجے کی مفت سہولت
◉ تین ماہ کے اسکالرشپ کے برابر کتابوں کا کارگو الاؤنس
◉ کیمپس میں رعایتی قیمت پر کھانا
◉ کھیلوں اور ہم نصابی سرگرمیوں کی سہولت
◉ سائنس کے طلبہ و طالبات کے لیے ماہانہ 900 سعودی ریال جبکہ آرٹس کے طلبہ و طالبات کو 850 سعودی ریال وظیفہ

◼️یونیورسٹیاں اور ان کی ویب سائٹ ایڈریس

وہ پچیس سعودی یونیوسٹیاں، جہاں اسکالرشپس دی جارہی ہیں:

◉جدہ یونیورسٹی
www.uj.edu.sa

◉بیشہ یونیورسٹی
www.ub.edu.sa

◉اُم القریٰ یونیورسٹی
www.uqu.edu.sa

◉اسلامک یونیورسٹی
www.iu.edu.sa

◉امام محمد ابن سعود اسلامک یونیورسٹی
www.ksu.edu.sa

◉کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی
www.kau.edu.sa

◉حفار الباطن یونیورسٹی
www.uhb.edu.sa

◉کنگ فیصل یونیورسٹی
www.kfu.edu.sa

◉کنگ خالد یونیورسٹی
www.portal.kku.edu.sa

◉قاسم یونیورسٹی
www.qu.edu.sa

◉طیبہ یونیورسٹی
ww.taibahu.edu.sa

◉طائف یونیورسٹی
www.tu.edu.sa

◉یونیورسٹی آف حائل
www.uoh.edu.sa

◉جزان یونیورسٹی
www.nu.edu.sa

◉الجوف یونیورسٹی
www.ju.edu.sa

◉البہا یونیورسٹی
www.prtal.bu.edu.sa

◉تبوک یونیورسٹی
www.ut.edu.sa

◉نجران یونیورسٹی
www.nu.edu.sa

◉نادرن بارڈر یونیورسٹی
www.nbu.edu.sa

◉پرنس نورا یونیورسٹی
www.pnu.edu.sa

◉امام عبدالرحمٰن یونیورسٹی
www.iau.edu.sa

◉پرنس ستام بن عبدالعزیز یونیورسٹی
www.psau.edu.sa

◉شقرا یونیورسٹی
www.sa.edu.sa

◉کنگ سعود یونیورسٹی
www.ksu.edu.sa

◉مجمہ یونیورسٹی
www.mu.edu.sa

Tags:

Saudi ArabiaScholarshipsUniversities
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

استاد کے محبت بھرے رویے کا معجزہ، نایاب بیماری میں مبتلا بچہ کھیلنے اور بولنے لگا

Next

ڈجیٹل ٹوئن: وہ حیرت انگیز ٹیکنالوجی جو آپ کا ڈجیٹل جڑواں بنائے گی

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme