Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

سعودی عرب اور ایران کے مفادات ایک دوسرے سے وابستہ ہیں، ولی عہد

By Akhtar Rasool
اپریل 28, 2021 2 Min Read
0

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ ایران ایک ہمسایہ ملک ہے اور ہم سب ایران کے ساتھ اچھے اور خصوصی تعلقات کے خواہش رکھتے ہیں

تفصیلات کے مطابق ‘العربیہ ٹیلی ویژن‘ کو دیئے گئے انٹرویو میں ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ اگرچہ ایران کا طرز عمل منفی ہے لیکن ہم اب بھی اسے پڑوسی ملک کی حیثیت سے دیکھتے ہیں اور اچھے تعلقات استوار کرنے کے خواہش مند ہیں، تاہم ایران اپنے متنازع جوہری پروگرام اور دوسرے ممالک میں باغیوں کی مدد کرکے تعلقات کو آگے بڑھانے میں رکاوٹ ہے

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے سعودی ولی عہد نے ایران کے ساتھ اچھے تعلقات قائم ہونے کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ تعلقات خراب کرنا نہیں چاہتے بلکہ ہماری خواہش ہے کہ ایران ترقی کرے۔ ہمارے مفادات ایران سے اور ایران کے سعودی عرب سے وابستہ ہیں. دو طرفہ بہتر تعلقات کو فروغ دے کر ہم خطے کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں

اپنے انٹرویو میں محمد بن سلمان نے ایران کے جوہری پروگرام اور بیلسٹک میزائلوں کی تیاری پر تنقید بھی کی اور  یمن کے حوثی باغیوں کی مدد کا الزام بھی ایران پر عائد کیا

ولی عہد نے سعودی سرحدوں پر مسلح جنگجوؤں کی موجودگی کو ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بھی قرار دیا اور حوثی باغیوں کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت بھی دی

سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات 2016 میں ایک شیعہ عالم کی ریاض میں پھانسی کے بعد تعلقات نہایت کشیدہ ہوگئے ہیں تاہم اپریل کے وسط میں برطانوی اخبار نے دونوں ممالک کے درمیان بیک ٹو ڈور مذاکرات کا انکشاف کیا تھا تاہم دونوں ممالک نے ان خبروں کی تردید کی تھی.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ارجنٹینا کے شہری نے دوپاؤنڈ میں گوگل کوخرید لیا

Next

کیا واقعی دیوارِ چین کی تعمیرمیں چاول استعمال کئے گئے تھے؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme