Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

سعودی عرب: ایک روز میں ریکارڈ 81 افراد کی سزائے موت پر عمل درآمد

By Akhtar Rasool
مارچ 14, 2022 2 Min Read
0

ریاض – سعودی عرب نے ایک روز میں دہشت گردی سے متعلق مختلف جرائم میں ریکارڈ 81 افراد کو موت کی سزا پر عمل درآمد کر دیا ، جو گزشتہ سال دی گئی سزائے موت کی مجموعی تعداد سے بھی زیادہ ہے

سرکاری خبررساں ادارے سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) نے رپورٹ کیا کہ سبھی افراد کو ’متعدد گھناؤنے جرائم کے ارتکاب کا قصوروار پایا گیا‘

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ”ان افراد میں داعش، القاعدہ، یمن کے حوثی باغیوں اور دیگر دہشت گرد تنظیموں سے تعلق رکھنے والے مجرمان شامل تھے“

ایس پی اے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جن لوگوں کو سزائے موت دی گئی، وہ مملکت میں حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، جس میں بڑی تعداد میں شہریوں اور سیکیورٹی فورسز کے ارکان کا قتل بھی شامل ہے

ایس پی اے نے کہا کہ ’ان میں سرکاری عہدیداروں اور اہم اقتصادی مقامات کو نشانہ بنانے، قانون نافذ کرنے والے افسران کو قتل یا جسمانی طور پر معذور کرنے اور پولیس کی گاڑیوں کو نشانہ بنانے کے لیے بارودی سرنگیں بچھانے کی سزائیں بھی شامل ہیں‘

بیان میں مزید کہا گیا کہ سزاؤں میں اغوا، تشدد، ریپ، اسلحے کی اسمگلنگ، اور مملکت میں بم دھماکوں کے جرائم شامل ہیں

یہ سعودی عرب میں ایک ہی روز میں دی گئی سزائے موت کی اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے، جن میں 73 سعودی شہری، سات یمنی اور ایک شامی شہری شامل تھا

ایس پی اے کے مطابق تمام مجرموں پر سعودی عدالتوں میں تیرہ ججز کی نگرانی میں تین مختلف مراحل میں مقدمات چلائے گئے

بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکت دہشت گردی اور اپنے استحکام کے لیے خطرہ بننے والے انتہا پسند نظریات کے خلاف سخت اور ٹھوس مؤقف برقرار رکھے گی

واضح رہے کہ سعودی عرب میں سزائے موت کی شرح دنیا میں سب سے زیادہ ہے اور اکثر موت کی سزا سر قلم کر کے دی جاتی ہے

سعودی عرب سال 2014ع کے اواخر سے داعش کے جنگجوؤں کی جانب سے متعدد فائرنگ کے واقعات اور بم دھماکوں کا ہدف رہا ہے

اعداد و شمار کے مطابق اس سے قبل سال 2021 میں مجموعی طور پر 69 افراد کو موت کی سزا دی گئی تھی.

Tags:

Saudi Arabia
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

روس کا یوکرین کے اہم فوجی اڈے پر میزائل حملہ، 35 ہلاکتیں، ایک اور حملے میں امریکی صحافی بھی ہلاک

Next

امریکی شخص نے نیا ملک بنانے کے لیے جزیرہ خرید لیا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme