Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

سعودی عرب میں پاکستانی سفیر جنرل بلال کو واپس بلانے کی اطلاعات، وجہ کیا ہے؟

By Akhtar Rasool
اکتوبر 25, 2021 2 Min Read
0

اسلام آباد :  لیفٹیننٹ جنرل (ر) بلال اکبر کو سات ماہ قبل ہی سعودی عرب میں پاکستانی سفیر لگائے جانے کے بعد اب اطلاعات ہیں کہ وزیراعظم عمران خان انہیں واپس بلانے پر غور کر رہے ہیں

وزارت خارجہ کے ترجمان سے جب اس معاملے پر چند روز قبل سوال کیا گیا تھا تو انہوں نے لاعلمی کا اظہار کیا تھا

سعودی عرب میں پاکستانی سفیر بلال اکبر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں شاید کچھ افواہیں زیر گردش ہیں

دوسری جانب ذرائع کے مطابق ریاض میں اُن کے متبادل کا نام بھی طے کرلیا گیا ہے اور اس بارے میں جلد اعلان متوقع ہے۔ تاحال بلال اکبر کو واپس بلانے کی اصل وجہ معلوم نہیں، لیکن غیر مصدقہ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں چیئرمین نیب لگانے پر غور جاری ہے

واضح رہے کہ موجودہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال فی الحال عہدے میں توسیع لیے ہوئے ہیں اور ان کے عہدے کی مدت 8 اکتوبر کو ختم ہونے کے بعد انہیں توسیع دی گئی تھی ، اگر بلال اکبر کو واپس بلانے کی اطلاعات درست ثابت ہوئیں تو حالیہ عرصہ کے دوران وہ دوسرے سفیر ہونگے، جنہیں عہدے کی مدت مکمل ہونے سے قبل ہی واپس بلایا جا رہا ہے. اُن سے قبل راجہ علی اعجاز کو ان کی رٹائرمنٹ سے چند ہفتے قبل ہی معطل کرکے قلیل مدتی نوٹس پر واپس طلب کرلیا گیا تھا

وزیراعظم نے اُن سے ملاقات میں ناراضی کا اظہار کیا تھا اور اس بات کا ذکر روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ایک ایونٹ میں کیا تھا۔ علاوہ ازیں، ڈپلومیٹک، کمیونٹی ویلفیئر اور قونصلر ونگ کے 6 دیگر افسران کو بھی واپس بلایا جا چکا ہے۔ حکومت کا کہنا تھا کہ انہیں واپس بلانے کا فیصلہ پاکستانی کمیونٹی کی سفارتی عملے کے خلاف بڑھتی شکایتوں کی وجہ سے کیا گیا تھا

تاہم، وزارت خارجہ کی بیوروکریسی کے حلقوں میں اس فیصلے کو ناپسندیدگی کی نظر سے دیکھا گیا اور کچھ رٹائرڈ سفیروں نے اسے توہین قرار دیتے ہوئے احتجاج بھی کیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلال اکبر چاہتے تھے کہ وہ کچھ عرصہ کے لئے سعودی عرب میں قیام کریں لیکن اُن سے کہہ دیا گیا ہے کہ وہ تیار رہیں کیونکہ واپسی کا نوٹس کسی بھی وقت جاری ہو سکتا ہے

یاد رہے کہ بلال اکبر دسمبر 2020ع میں فوج سے ریٹائر ہوئے۔ اپنی ریٹائرمنٹ کے وقت وہ پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کے چیئرمین تھے

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب میں سفیر کا عہدہ اکثر ریٹائرڈ فوجی افسر کو دیا جاتا ہے، جس سے دونوں برادر ممالک کے تعلقات کی عکاسی ہوتی ہے جو زیادہ تر دفاعی نوعیت کے ہیں

تاہم ایک ذریعے کا دعویٰ ہے کہ ممکن ہے کہ اس مرتبہ بلال اکبر کے متبادل کے طور پر کسی ریٹائرڈ فوجی کے بجائے پیشہ ور سفارت کار کو مقرر کیا جائے.

Tags:

AmbassadorPakistani AmbassadorSaudi Arabi
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

"نوکیا کی سی سیریز” کا کم قیمت اسمارٹ فون سی 30 متعارف

Next

پاکستان کو عالمی زیتون کونسل کا ممبر تسلیم کر لیا گیا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme