Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

سمندری گھاس سے بنی غذائی پیکنگ فٹبال ورلڈ کپ میں پیش

By Akhtar Rasool
اگست 3, 2022 2 Min Read
0

دنیا بھر میں پلاسٹک پیکنگ ایک خوفناک عالمی بحران کی صورت اختیار کر چکی ہے۔ اس صورتحال سے نمٹنے کی ایک چھوٹی سی کوشش کے طور پر ایک برطانوی کمپنی نے سمندری گھاس سے کامیابی سے غذائی پیکنگ تیار کی ہے، جسے یو ای ایف اے وومن یورو فٹبال کے فائنل میں تمام شائقین کے لیے غذا فراہم کرنے کے لیے پیش کیا گیا ہے

یورپی فٹبال انتظامیہ نے کہا ہے کہ اگر تمام شرکاء کو کھانے پینے کی اشیا پلاسٹک میں لپیٹ کر دی جاتیں تو اس سے بڑی مقدار میں پلاسٹک کا کوڑا کرکٹ پیدا ہوتا، جو ہزاروں سال بعد بھی تلف نہیں ہوتا بلکہ وہ باریک ذرات (مائیکروپلاسٹک) میں تبدیل ہوکر آلودگی بڑھاتا رہتا

جسٹ ایٹ نامی کمپنی نے کہا ”اسی بات کے پیشِ نظر ہم نے خواتین کے فائنل میچ میں تمام شرکا کو سمندری گھاس سے بنی پیکنگ میں غذا فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا جسے 31 جولائی کو عملی جامہ پہنایا گیا۔ اس طرح پیکنگ میں پلاسٹک کا استعمال صفر دیکھا گیا ہے“

کمپنی کے مطابق سمندری گھاس یا سی ویڈ سے بنے کھانے کے ڈبے ایک سے ڈیڑھ ماہ میں اسی طرح گھل کر ختم ہوجائیں گے، جس طرح پھلوں کے چھلکے تلف ہوکر ماحول کا حصہ بن جاتے ہیں

واضح رہے کہ لندن کی جسٹ ایٹ کمپنی کئی برس سے پودوں کے اجزا اور سمندری گھاس سے پیکنگ مصنوعات بنا رہی ہے، جنہیں عالمی سطح پر سراہا گیا ہے۔ یہاں تک کہ حیاتیاتی اجزا سے پلاسٹک کی طرح شفاف پیکنگ بھی ایجاد کی گئی ہے

اگرچہ یہ ایک تجرباتی قدم تھا، لیکن جسٹ ایٹ کا کہنا ہے کہ وہ بڑے پیمانے پر ماحول دوست مصنوعات متعارف کروا رہی ہے۔

Tags:

BiodegradeFood Packing
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

کراچی: پولیس ہیڈکوارٹر میں دستی بم دھماکا، دو اہلکار جاں بحق، دو زخمی

Next

چلی میں دنیا کی ’انتہائی بڑی دوربین‘ کی تعمیر جاری

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme