Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

سمندر پار پاکستانی کو غیرملکی ظاہر کرنے پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری

By Akhtar Rasool
ستمبر 10, 2022 2 Min Read
0

لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے خلاف ‘ممنوعہ’ فنڈنگ ​​کے معاملے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کو چیلنج کرنے والی بیرون ملک مقیم پاکستانی خاتون کی درخواست پر گزشتہ روز الیکشن کمیشن اور دیگر مدعا علیہان کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں، جہاں درخواست گزار کو غیر ملکی ظاہر کیا گیا ہے

برطانیہ میں رہنے والی بینش فریدی نے اپنے خصوصی اٹارنی کے ذریعے درخواست دائر کی اور ساتھ ہی ’فارن فنڈنگ ​​کیس‘ میں پی ٹی آئی کے خلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کو بھی چیلنج کیا

درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ اظہر صدیق پیش ہوئے اور عدالت میں بیان دیا کہ ’فارن نیشنل ڈونر‘ سے متعلق اسکروٹنی رپورٹ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی قومیت کا غلط تعین کیا گیا

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے شہریوں اور بیرون ملک رہنے والوں کی ایک بڑی تعداد سوشل میڈیا پر سامنے آئی اور غیر ملکی قومی عطیہ دہندہ کے طور پر اپنی حیثیت کی تردید کی، انہوں نے کہا کہ اسکروٹنی کمیٹی اور الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے خلاف کارروائی کے دوران معلومات کی تصدیق تک نہیں کی

وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اسکروٹنی کمیٹی اور الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے متعلق ذاتی معلومات طلب کرکے قانون کی خلاف ورزی کی اور بغیر کسی تصدیق کے ایسے ڈیٹا پر اندھا اعتماد کیا

انہوں نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت کا رکن ہونے کے ناطے ہر شہری کو آئینی طور پر یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنے نمائندوں کو جمہوری طریقے سے منتخب کرنے کے لیے جائز سیاسی سرگرمیوں اور انتخابی عمل میں حصہ لے

وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے مختلف تنظیموں کی حیثیت کو سمجھنے میں غلطی کی اور پی ٹی آئی، اس کے ارکان اور حامیوں کو سیاسی طور پر نشانہ بنایا

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے غلط نتیجہ اخذ کیا کہ پی ٹی آئی برطانیہ ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی ہے اور اسے برطانیہ کے قوانین کے تحت سیاسی عطیات جمع کرنے کی اجازت نہیں ہے اور یہ کہ پاکستان کے قوانین بیرون ملک مقیم کمپنی کو کسی بھی قسم کی فنڈنگ ​​کی اجازت نہیں دیتے

انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ الیکشن کمیشن اور اس کی اسکروٹنی کمیٹی کی کارروائی شہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی بنیاد پر روک دے

جسٹس شاہد کریم نے الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین کو جواب جمع کرانے کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر اٹارنی جنرل سے معاونت بھی طلب کر لی۔

Tags:

OverseasPakistan
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

سندھ ہر کچھ سال بعد کیوں ڈوب جاتا ہے؟

Next

موٹرولا نے دنیا کا پہلا 200 میگا پکسل فون متعارف کرادیا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme