Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

سمندر کا بوڑھا مسافر: بحرالکاہل میں 83 سالہ جاپانی کی مہم جوئی کا ریکارڈ!

By Akhtar Rasool
جون 4, 2022 2 Min Read
0

دنیا کے سب سے بڑے سمندر میں ایک بار تنہا سفر کر کے کامیاب ہونا ہی کوئی چھوٹی موٹی بات نہیں، لیکن اس کے باوجود 83 سالہ جاپانی سمندری مہم جُو کینیچی ہوری کو اس پر بھی اطمینان نہ ہوا اور انہوں نے یہ کارنامہ کئی بار انجام دیا

امریکی نیوز چینل سی این این کے مطابق ہفتہ 4 جون کو کینیچی ہوری نے بحرالکاہل میں رُکے بغیر (نان اسٹاپ) سفر کرکے دنیا کے معمر ترین کشتی ران کا ریکارڈ قائم کیا ہے

دنیا کے سب سے بڑے سمندر میں دو ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزارنے کے بعد کینیچی ہوری مغربی جاپان کے جزیرہ نما کائی میں مقامی وقت کے مطابق دو بج کر 39 منٹ پر پہنچے

کینیچی کا کہنا ہے ’اپنی زندگی میں ایک ہدف رکھیں اور اس کے حصول کے لیے کام کریں‘

کینیچی ہوری نے اپنی 990 کلوگرام اور 19 فٹ لمبی کشتی پر سفر کا آغاز امریکی شہر سان فرانسسکو سے کیا تھا

کینیچی ہوری سمندری مہم جوئی کے دوران اپنے خاندان کے ساتھ سیٹلائٹ فون پر رابطے میں رہے

ان کا کہنا ہے ”سمندر میں سفر کے کچھ حصے مشکل تھے, سفر کے دوران اپنے خاندان کے ساتھ رابطے میں رہا اور ان سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے بات کرتا۔ اگر ان سے دن میں میری ایک مرتبہ ٹیلی فون پر بات نہ ہوتی تو وہ پریشان ہو جاتے“

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق کینچی ہوری نے 1962ع میں تیئیس سال کی عمر میں جاپان سے سان فرانسسکو سمندر کے راستے پہنچے تھے

وہ اُس وقت بھی بحرالکاہل میں تنہا سفر کرنے والے پہلے شخص بن گئے تھے

سنہ 1962ع میں ان کے تنہا سمندری سفر نے شہ سرخیاں بنائی تھیں۔ اُس وقت انہوں نے بغیر پاسپورٹ کے سفر کیا تھا

انہوں نے اپنے ایک بلاگ میں لکھ ’ساٹھ سال قبل میں مسلسل پریشان تھا کہ کہیں پکڑا نہ جاؤں۔ میری حالت بہت خراب تھی۔‘

ان کا کہنا ہے ’اس مرتبہ یہ مختلف ہے، مجھے بہت سے لوگوں نے سفر پر رخصت کیا اور ٹریکنگ سسٹم اور وائرلس ریڈیو پر ان کی مدد میرے ساتھ رہی۔‘

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

بلوچستان: آگ سے چلغوزے اور زیتون کے کتنے درخت تباہ اور بحالی میں کتنا عرصہ درکار؟

Next

ایف آئی اے نے ملزم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی گرفتاری مانگ لی

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme