Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

سندھ، سی این جی اسٹیشنز کو اکتوبر کے وسط سے گیس کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ

By Akhtar Rasool
اکتوبر 2, 2020 2 Min Read
0

گیس بحران کے پیش نظر سوئی سدرن گیس کمپنی نے سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو اکتوبر کے وسط سے گیس کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سی این جی اسٹیشنز کو ایل ایل جی پر منتقل کرنے کی پیشکش کردی ہے

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز سوئی سدرن گیس کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر نے سی این جی ایسوسی ایشن کے مختلف وفود سے ملاقات میں واضح کیا کہ گیس کی بڑھتی ہوئی قلت کے باعث سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہمی ممکن نہیں اور ممکنہ طور پر 15 اکتوبر سے سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بند کردی جائے گی

اس موقع پر سوئی سدرن کے منیجنگ ڈائریکٹر نے مالکان کو سی این جی اسٹیشنز کی ایل این جی پر منتقلی کی پیشکش کی اور کہا کہ اسٹیشنز مالکان اس ضمن میں 15 اکتوبر تک درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں

سوئی سدرن حکام کے مطابق اس وقت سی این جی اسٹیشنز کو ایل این جی پر منتقل کرنے کے حوالے سے 201 درخواستیں موجود ہیں

یاد رہے کہ سندھ میں کل 600 سی این جی اسٹیشنز ہیں، جن میں سے تقریباً 100 پہلے ہی ایل این جی پر منتقل ہو چکے ہیں

ذرائع کے مطابق اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ 15 اکتوبر کے بعد موصول ہونے والی درخواستوں کو ایل این جی کی فراہمی کے لیے زیر غور نہیں لایا جائے گا اور 15 اکتوبر کے بعد سی این جی اسٹیشنز پر نصب گیس میٹرز بھی ہٹا لیے جائیں گے

دوسری جانب سی این جی اسٹیشن آنرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک خدا بخش نے فیصلے کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ گیس کی بڑھتی ہوئی قلت کے باعث ایل این جی ہی آخری آپشن تھا۔ انہوں نے سی این جی اسٹیشنز مالکان پر زور دیا کہ وہ اپنے کاروبار کی بقاء اور ہزاروں افراد کے روزگار کے تحفظ کے لیے ایل این جی پر منتقلی کی پیشکش قبول کر لیں.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

رواں سال سرکاری املاک کی نجکاری سے 100 ارب روپے کا ہدف حاصل کر لیں گے، میاں محمد سومرو

Next

ﻧﻮﺍﺯﺷﺮﯾﻒ ﮐﺴﯽ ﭘﺮ ﺍﻋﺘﻤﺎﺩ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﺗﮯ، ہمیں بھی ان سے بچ کر رہنا چاہیے، اعتزاز احسن

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme