Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

سندھی زبان اب پاکستان میں نہیں بولی جاتی، نصیر الدین شاہ کا دعویٰ

By Akhtar Rasool
جون 7, 2023 2 Min Read
0

لیجنڈری بولی وڈ اداکار نصیر الدین شاہ کو ان کی جانب سے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کہی گئی بات پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور لوگ انہیں سندھ آنے کی دعوت دے رہے ہیں تاکہ وہ یہاں آ کر سندھی زبان بولنے والے افراد دیکھ سکیں

واضح رہے کہ نصیر الدین شاہ نے دو روز قبل دیے گئے انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ اب سندھی زبان پاکستان میں نہیں بولی جاتی

نصیر الدین شاہ نے مذکورہ انٹرویو میں برصغیر کی ثقافت اور زبانوں پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں اردو کی طرح پنجابی زبان بھی زیادہ بولی جاتی ہے

انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان میں پشتو، بلوچی، دری اور سرائیکی زبانیں بھی بولی جاتی ہیں

نصیر الدین شاہ نے مذکورہ بات کرتے ہوئے کہا تھا ”یقیناً اب سندھی زبان پاکستان میں نہیں بولی جاتی“

اسی انٹرویو میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت میں متعدد یونیورسٹیز اردو زبان کو غیر ملکی زبان کے طور پر پڑھاتے ہیں، جبکہ مذکورہ زبان بھارت اور پاکستان کے علاوہ کہیں بھی دوسرے ملک میں نہیں بولی جاتی

تاہم سوشل میڈیا صارفین کو نصیر الدین شاہ کی یہ بات بری لگی، جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’یقیناً اب سندھی زبان پاکستان میں نہیں بولی جاتی‘

متعدد بھارتی اور پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے نصیر الدین شاہ کے دعوے کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے انہیں یاد دہانی کرائی کہ پاکستان میں کم از کم تین کروڑ افراد سندھی زبان بولتے ہیں، جب کہ یہ صوبہ سندھ کی دفتری زبان بھی ہے

بھارتی صحافی سواتی گویل شرما نے نصیر الدین شاہ کے دعوے پر طنزیہ انداز میں انہیں بولی وڈ کا سب سے بڑا ذہین شخص قرار دیا

ایک اور صارف نے ان پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ یقیناً اب نصیر الدین شاہ کے پاس فعال دماغ موجود نہیں رہا، بعض صارفین نے ان کی عمر اور دماغی فعالیت کو جواز بنا کر انہیں گھر تک محدود رکھنے کا مشورہ بھی دیا

ایک صارف نے طنزیہ انداز میں نصیر الدین شاہ کے دعوے پر جواب دیا کہ واقعی سندھی ناپید ہو چکے ہیں، وہ موہن جو دڑو کے قبرستان سے ٹوئٹ کر رہے ہیں، دریائے سندھ ہزار سال قبل خشک ہو چکا تھا اور اب پاکستان میں صرف چینی اور اردلش زبان بولی جاتی ہے

صحافی وینگس نے بولی وڈ اداکار کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے لکھا کہ کوئی نصیر الدین شاہ کو جا کر بتائے کہ سندھی زبان سندھ میں بولی جاتی ہے، سندھیوں کے پاس اپنی زبان کا میڈیا اور ادب ہے اور ان کے پاس اپنی دھرتی سندھ بھی ہے

بعض لوگوں نے نصیر الدین شاہ کو مخاطب ہوتے ہوئے انہیں بتایا کہ سندھی زبان صوبہ سندھ کی دفتری زبان ہے

کچھ افراد نے نصیر الدین شاہ کو سندھ آ کر سندھی زبان بولنے والے افراد کو دیکھنے کی دعوت بھی دی اور ساتھ ہی انہیں مخاطب ہوتے ہوئے بتایا کہ وہ سندھی زبان بولنے والوں سے متعلق غلط بات کر رہے ہیں۔

Tags:

change in sindhhistorical regions of pakistanindian cricket history in hindijinah jinnah gandhi pakistan history indianaatia kalam pir naseeruddin naseer gilaninaseeruddin shahnastaliq languagePakistanpeer naseeruddin ki takrirpir naseeruddin naseer gilanipir naseeruddin naseer la ilaha illallahpir naseeruddin naseer last bayansufism in pakistansurgical strike in pakistansyed caste in pakistanwoman in sindh
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

پھیپھڑوں کے کینسر کی دوا، جو موت کا خطرہ نصف کر دیتی ہے

Next

کیا اوورسیز کھلاڑیوں کو پاکستان کی فٹبال ٹیم میں شامل کرنے کا منصوبہ کام کرے گا؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme