Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن جماعت کی طرف سے شدید احتجاج باوجود پبلک سروس کمیشن بل منظور

By Akhtar Rasool
جون 14, 2022 3 Min Read
0

صوبائی اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر ریحانہ لغاری نے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کو بل متعارف کرنے کی اجازت دی تو پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی، اسپیکر کے روسٹرم کے سامنے جمع ہوگئے اور حکومت مخاف نعرے لگاتے ہوئے بل کی کاپیاں پھاڑ دیں۔

تاہم دیگر اپوزیشن جماعتوں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے پی ٹی آئی کے بائیکاٹ اور احتجاج کی حمایت نہیں کی

دونوں جماعتوں کے اراکین ایس پی ایس سی کے قوانین میں ترمیم کے خلاف پی ٹی آئی کے طویل احتجاج اور ایوان سے واک آؤٹ کے دوران اسمبلی میں بیٹھے رہے۔

بل متعارف کرتے ہوئے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کے احکامات پر بل میں کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب ایس پی ایس سی کے چیئرمین کے تعیناتی وزیر اعلیٰ کے تجویز پر گورنر کی طرف سے ہوگی۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ کمیشن میں کل 10 اراکین ہوں گے جن میں ایک خاتون اور ایک اقلیتی نمائندہ بھی شامل ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ بل بہت اہمیت کا حامل ہے اور اس سے ان نوجوانوں کے لیے روزگار کے دروازے کھلیں گے جو کمیشن کے ذریعے امتحان دینا چاہتے ہیں۔

جی ڈی اے کی رکن نصرت سحر عباسی نے کہا کہ وہ بل میں کچھ ترامیم کرنا چاہتی ہیں اور ڈپٹی اسپیکر سے پوچھا کہ جب بل آج ہی متعارف ہوا ہے تو قانون ساز کس طرح ترامیم کی تجویز دے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بل کی کاپی نہیں ملی جو ہمیں قانون کے تحت ملنی چاہیے تھی، اب ہم اس بل میں اپنی ترامیم کیسے کر سکتے ہیں۔

حکمراں جماعت پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے نصرت سحر عباسی نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان پہلے ہی حکومت کا حصہ بن چکی ہے اور اب وہ حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں اس لیے بہتر ہوگا کہ اس بل کو متعلقہ کمیٹی کے حوالے کیا جائے۔

تاہم وزیر اطلاعات نے کہا کہ وہ جی ڈی اے رکن کی تجاویز اور ترامیم کی مخالفت کرتے ہیں۔

بعد ازاں نصرت سحر عباسی کی طرف سے دی گئی ترامیم کو ڈپٹی اسپیکر نے خارج کردیا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما محمد حسین نے بل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ایس پی ایس سی کے پرانے بل میں یہ لکھا ہوا تھا کہ کمیشن کی دفاتر کہاں ہوں گے تو وہ چیز اس بل میں کیوں نہیں لکھی گئی

اس پر صوبائی وزیر نے ایم کیو ایم رکن کو گزارش کی کہ وہ اپنے اعتراضات واپس لیں اور یقین دلایا کہ ہم اس معاملے کو حل کریں گے جس کے بعد ایم کیو ایم رکن اسمبلی نے کہا کہ صوبائی وزیر کی یقین دہانی پر وہ اپنے اعتراضات واپس لے رہے ہیں۔

تاہم احتجاج اور بائیکاٹ کے درمیان ایوان نے ایس پی ایس سی بل 2022 منظور کرلیا۔

اس کے علاوہ جدید ٹیکنالوجی اور آلات سے لیس انسٹی ٹیوٹ کے قیام کے لیے سندھ انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانسڈ اینڈوسکوپی اینڈ گیسٹرو اینٹرولوجی بل 2021 بھی منظور کیا گیا

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ایف اے ٹی ایف اجلاس آج سے شروع ہوگا، پاکستان کا نام گرے لسٹ نکلنے کے امکانات روشن

Next

امیرِ شہر کے ارماں ابھی کہاں نکلے ”اہم مقاصد کے لیے بجٹ میں اضافی اقدامات کرنے ہوں گے“ آئی ایم ایف

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme