Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن میں روبوٹک سرجری کا آغاز

By Akhtar Rasool
نومبر 13, 2021 2 Min Read
0

کراچی : سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) نے روبوٹک سرجری پروگرام آغاز کر دیا ہے

سرجری کی یہ قسم جدید ترین طریقہ علاج تصور کی جاتی ہے۔ اس سلسلے میں ہسپتال میں حال ہی میں روبوٹکس کے دو نئے یونٹس کی تنصیب عمل میں آئی ہے

اس جدید سرجریکل نظام  کو کیمبرج روبوٹکس نے تیار کیا ہے اور یہ بھارت، جنوبی امریکا اور مشرق وسطیٰ میں سرجری کی پیچیدہ بیماریوں میں کامیابی سے استعمال ہورہی ہے

ادارے کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں نئی ​​سہولت کی تنصیب کو ایک اہم پیش رفت قرار دیا گیا ہے، کیونکہ اس ٹیکنالوجیکل سرجری کے نئے طریقوں کے علاج کی نئی راہیں کھلیں گی

اعلامیے کے مطابق اس وقت روزانہ کی بنیاد پر مریض روبوٹک کے ذریعے سرجری کے میدان میں علاج سے  مستفید ہو رہے ہیں

واضح رہے کہ روبوٹک سرجری کو سرجیکل سائنسز  کی دنیا کا ایک انقلابی قدم قرار دیا جاتا ہے، کیونکہ اس سرجری  کے ذریعے علاج سے نمایاں طور پر درد میں کمی ،  خون کے کم زیاں اور انفیکشن کا خطرہ بہت کم ہونے کے فوائد حاصل ہوتے ہیں ۔ اس کے علاوہ  ہسپتال سے جلد فراغت ملنے کے علاوہ روزمرہ کے کام معمول کے مطابق کئے جا سکتے ہیں

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ایس آئی یوٹی میں نصب نئے روبوٹک  نظام کے تحت رواں ماہ نومبر کی 4 تاریخ کو چند مریضوں کی سرجری کی گئی، جس کے شاندار نتائج سامنے آئے ہیں۔ اس سے قبل  2017ع میں  ایس آئی یو ٹی نے مریضوں کی سرجری کے لئے سول ہسپتال کراچی کے تعاون سے روبوٹک سرجیکل سہولیات فراہم کر نے کا آغاز کیا تھا۔ اب ایس آئی یو ٹی میں دو نئے روبوٹک سرجیکل یونٹس کی تنصیب سے مریضوں کی ایک بڑی تعداد مستفیض ہوگی، جبکہ ادارے میں لیپروسکوپک اور دیگر سرجری کے شعبہ جات کے ساتھ ساتھ شعبہ ایمرجینسی معمول کےمطابق  چوبیس گھنٹے جاری رہیں گی

ایس آئی یو ٹی کی پریس ریلیز کے مطابق ابتدائی طور پر ورسیس روبوٹک سسٹم کی ٹیکنالوجی سے شعبہ گردہ و مثانہ کے مریض مستفید ہوسکیں گے، جس کے بعد اس کا دائرہ ادارے کے دیگر شعبوں جن میں معدہ و جگر، شعبہ امراض نسواں، اور بڑی آنت تک بڑھا دیا جائے گا

اس کے علاوہ علاقائی سطح پر سرجری سے وابستہ افراد کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کے لئے ایس آئی یو ٹی کے زیر اہتمام  تربیتی پروگرام  کا آغاز بھی جلد ہوگا.

Tags:

Robotic SurgerySIUT Sindh
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ناظم جوکھیو کیس، نامزد ملزم سلیم سالار کی عبوری ضمانت منظور

Next

کینسر کا مفت علاج؛ سندھ میں پاکستان کا پہلا پروٹان تھراپی یونٹ بنانے کا فیصلہ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme