Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

سندھ انڈيجينس رائٹس الائنس کا اهم اجلاس، 6 جون کے بحریہ ٹاؤن مخالف دھرنے میں بھرپور شرکت کا فیصلہ

By Akhtar Rasool
مئی 29, 2021 2 Min Read
0

بحریہ ٹاؤن کراچی کی قبضہ گیری اور توسیع پسندانہ عزائم کے خلاف کئی برسوں سے برسر پیکار سندھ انڈيجينس رائٹس الائنس کا اهم اجلاس تنظيم کے صدر اور سینیئر رہنما یوسف مستی خان کی صدارت میں گزشتہ روز میمن گوٹھ ملیر میں منعقد ہوا

اجلاس میں 6 جون کو بحريہ ٹاؤن کراچی کے مین گیٹ کے سامنے سندھ ایکشن کمیٹی کی طرف سے اعلان کردہ دھرنے میں بھرپور شرکت کا فیصلہ کیا گیا

اس موقع پر 6 جون کے دھرنے کے لیے چار کمیٹیاں بھی قائم کی گئیں، جو مختلف  علاقوں اور گوٹھوں کا دورہ کر کے عوام کو دھرنے میں شرکت کی دعوت دیں گی

اجلاس ۾ 23  مئی کو انڈیجنئس رائٹس الائنس کی طرف سے بحریہ ٹاؤن کراچی کے متاثرہ علاقے میں واقع گوٹھ ہادی بخش گبول میں منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس کا جائزہ بھی لیا گیا اور اے پی سی میں شرکت کرنے والی تمام قومپرست، سیاسی پارٹیوں، سماجی، مزدور تنظیموں، سول سوسائٹی کے نمائندوں، ادیبوں، صحافیوں، وکلاء، آبادگاروں اور متاثرہ گوٹھوں کے نمائندوں کا شکریہ ادا کیا گیا، جنہوں نے اے پی سی میں شرکت کرکے بحریہ ٹاؤن کراچی کے توسیع پسندانہ عزائم کے خلاف سندھ انڈیجنئس رائٹس الائنس کی جدوجہد میں ساتھ دینے کا عہد کیا

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سندھ انڈیجنئس رائٹس الائنس کے کچھ وطن دوست ساتھیوں کی مستقل مزاجی سے جاری رکھے جانے والی جدوجہد کا ہی نتیجہ ہے کہ اس قافلے میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے اور اس کے بہتر نتائج سامنے آ رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ اب پورے سندھ میں بیداری کی ایک لہر پیدا ہوئی ہے

یوسف مستی خان کی صدارت میں ہونے والے اس اہم اجلاس میں خالق جونيجو, سيد خدا ڈنو شاه, گل حسن کلمتی, حفيظ بلوچ, حنيف دلمراد, علی مستوئی, جمن حمائتی, امداد چاچڑ, غلام رسول بلوچ, يونس خاصخيلی, نواز جوکھيو, جانب خاصخيلی, انور ميمن, اکبر گبول، ایڈووکیٹ ابوبکر ميمن, حيدر شاه, سامي ميمن اور دیگر نے شرکت کی.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

کیا ویکسین لگوانے سے واقعی دوسال میں موت واقع ہوجائے گی؟ حقیقت کیا ہے؟

Next

جُنگشاہی کے پہاڑ میں کئی میل لمبی قدیم غار دریافت

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme