Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

سندھ حکومت بااختیار بلدیاتی ادارے قائم کرنے کی پابند ہے: سپریم کورٹ

By Akhtar Rasool
فروری 2, 2022 1 Min Read
0

اسلام آباد_ سپریم کورٹ نے ایم کیو ایم پاکستان کی سندھ میں بلدیاتی اختیارات کی منتقلی کی درخواست نمٹا دی،عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ سندھ حکومت بااختیار بلدیاتی ادارے قائم کرنے کی پابند ہے۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے محفوظ کیا گیا فیصلہ پڑھ کر سنایاجس میں کہا گیا ہےکہ ماسٹر پلان بنانا اور اس پر عملدرآمد بلدیاتی حکومتوں کے اختیارات ہیں، بلدیاتی حکومت کے تحت کوئی نیا منصوبہ صوبائی حکومت شروع نہیں کرسکتی۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ سندھ حکومت بااختیار بلدیاتی ادارے قائم کرنے کی پابند ہے، آئین کے تحت بلدیاتی حکومت کو مالی، انتظامی اور سیاسی اختیارات یقینی بنائے جائیں، سندھ حکومت مقامی حکومتوں کے ساتھ ہم آہنگی اور اچھا ورکنگ ریلیشن رکھنےکی پابندہے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہےکہ سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کی شق 74 اور 75 کالعدم قرار دی جاتی ہیں، سندھ حکومت تمام قوانین کی آرٹیکل 140 اے سے ہم آہنگی یقینی بنائے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ایکٹ اور کے ڈی اے قوانین، ملیرڈیولپمنٹ اتھارٹی اور حیدرآبادڈیولپمنٹ اتھارٹی کے قوانین بھی آئین کے مطابق تبدیل کرنے کا حکم دیا ہے ۔

سپریم کورٹ نے لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی اورواٹر بورڈ قانون میں بھی ضروری تبدیلیوں کی ہدایت کی ہے۔

اس کے علاوہ عدالت نے سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور لاڑکانہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی قوانین میں بھی ضروری ترامیم کی ہدایت کی ہے۔

عدالت نےکہا ہےکہ جہاں صوبائی ،مقامی حکومتوں کےاختیارات میں تضاد ہے ان شقوں میں تبدیلی کی جائے۔

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

بلوچستان کابینہ نے صحت کارڈ اسکیم اور فاریسٹ ایکٹ 2021 کا مسودہ بھی منظور کرلیا گیا

Next

کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈز کو ڈیجیٹل والٹ بنانے پر کام جاری

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme