Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریںقومی

سندھ حکومت کا 4192 اسکولوں کو تحویل میں لینے کا بڑا فیصلہ

By Akhtar Rasool
جولائی 1, 2021 2 Min Read
0

کراچی : سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے بیالیسویں مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کے فیصلے کے مطابق وفاقی حکومت کے زیر انتظام چلائے جانے والے 4192 نان فارمل اسکولوں کو ٹیک اوور کی منظوری دے دی اور اساتذہ کی 8000 سے 25000 روپے تک تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے

وزیر اعلیٰ سندھ نے یہ منظوری آج وزیراعلیٰ ہاؤس میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی۔ اجلاس میں وزیر تعلیم سعید غنی، مشیر قانون مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری ممتاز شاہ، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، سیکریٹری اسکول ایجوکیشن احمد بخش ناریجو، سیکریٹری آئی پی سی آصف اکرام، خصوصی سیکریٹری خزانہ بلال میمن اور دیگر نے شرکت کی

سی سی آئی کے بیالیسویں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 30 جون 2021 سے قومی ترقیاتی کمیشن برائے انسانی ترقی (این سی ایچ ڈی) اور بیسک ایجوکیشن کمیونٹی اسکول (بی ای سی ایس) صوبائی حکومتیں سنبھال لیں گی

وزیر تعلیم سعید غنی نے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا کہ کُل 4192 سینٹر/ اسکول ہیں، جن میں 4425 اساتذہ اور 236755 طلباء کی انرولمنٹ ہیں، جن میں 1463 اساتذہ سمیت 61118 انرولمنٹ پر مبنی 1463 بی ای سی ایس سینٹر ہیں اور 2729 این سی ایچ ڈی سینٹر میں 2962 اساتذہ اور 175637 طلباء شامل ہیں

وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ یہ اسکول/ سینٹر نان فارمل ایجوکیشن سسٹم کے تحت چلائے جارہے ہیں، جہاں رضاکارانہ بنیاد پر اساتذہ 8000 روپے ماہانہ معاوضے پر پڑھاتے ہیں۔ اس پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ان کی حکومت نے پہلے ہی کم سے کم اجرت 25000 روپے ماہانہ دینے کا اعلان کیا ہے، لہٰذا ان رضاکار اساتذہ کو ہر ماہ 25000 روپے دیے جائیں گے

محکمۂ خزانہ نے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا کہ 4425 اساتذہ کی تنخواہوں کو 8000 سے بڑھا کر 25000 روپے ماہانہ کرنے سے 1.327 ارب روپے کا مالی نقصان ہوگا۔ مراد علی شاہ نے مجوزہ رقم کی منظوری دی اور محکمہ کو ہدایت کی کہ وہ اس مقصد کے لیے سمری منتقل کرے

مراد علی شاہ نے محکمہ تعلیم کو بھی ہدایت کی کہ وہ اسکولوں کو فوری سنبھالیں اور تدریسی عملے سے اسکولوں کو فعال بنائیں

انہوں نے کہا کہ کچھ عرصے کے بعد اساتذہ کو ٹیسٹ دینے کا موقع فراہم کیا جاسکتا ہے اور جو اہل ہوں گے، ان کو ریگولر کیا جائے گا.

Tags:

FederalSchoolSindh Education
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

کرائے کا فوجی (ریمنڈ ڈیوس کی کتاب The Contractor کا اردو ترجمہ) پانچویں قسط

Next

کینیڈا میں اسکول سے مزید 182 بچوں کی اجتماعی قبریں دریافت

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme