Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

سندھ حکومت کو اعتماد میں لئے بغیر جزیروں پر کوئی تعمیراتی کام نہیں ہوگا، اٹارنی جنرل

By Akhtar Rasool
اکتوبر 23, 2020 2 Min Read
0

اٹارنی جنرل خالد جاوید نے سندھ ہائی کورٹ کو یقین دلایا ہے کہ صوبائی حکومت کو اعتماد میں لئے بغیر کراچی کے قریب جزیروں پر کوئی تعمیراتی کام نہیں کرایا جائے گا

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں سندھ کے جزیروں کا انتظام وفاق کو دینے سے متعلق آرڈیننس کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ اٹارنی جنرل خالد جاوید اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے

اس موقع پر درخواست گزاروں کے وکیل نے کہا کہ سمندر میں 12 ناٹیکل مائل کے بعد وفاقی حدود شروع ہوتی ہے، تعمیراتی کام سے مینگروز کو بری طرح نقصان پہنچے گا

جب کہ اٹارنی جنرل خالد جاوید کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی نے آرڈیننس کے خلاف قرارداد پاس کی ہم اس کا احترام کرتے ہیں، وفاقی حکومت قانون سے ماورا کوئی کام نہیں کر رہی اور نہ ہی فوری طور پر کوئی تعمیراتی کام شروع ہو رہا ہے، ماحولیات اور مینگروز کا معاملہ اہم ہے اور ہم اسے دیکھ رہے ہیں، مینگروز سمیت ماحولیات کا تحفظ کیا جائے گا

خالد جاوید نے عدالت کو بتایا کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومت سے رابطے میں ہے اور باہمی تعاون سے ہی کام ہوگا، جو کام بھی ہوگا صوبائی حکومت کو اعتماد میں لے کر کریں گے، سندھ حکومت کو اعتماد میں لئے بغیر کوئی تعمیراتی کام نہیں ہوگا

سندھ حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل شہریار مہر نے کہا کہ صوبائی حکومت کسی کام کے سلسلے میں اعتماد میں نہیں لیا جارہا۔

عدالت نے نئی درخواستوں پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین کو قانونی نکات پر دلائل کی تیاری کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 13 نومبر تک ملتوی کردی

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ﺭﻭﺍﮞ ﺳﺎﻝ ﮐﭙﺎﺱ ﮐﯽ ﭘﯿﺪﺍﻭﺍﺭ 30 ﺳﺎﻝ ﮐﯽ ﮐﻢ ﺗﺮﯾﻦ ﺳﻄﺢ ﺗﮏ ﺭﮨﻨﮯ ﮐﺎ ﺧﺪﺷﮧ

Next

سندھ میں بھی ہماری حکومت آنے والی ہے۔ وفاقی وزیر مملکت علی محمد خان

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme