Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

سندھ حکومت 17 کلومیٹر کا ایک علاقہ ہمیں دے، صوبےمیں گیس کا بحران ختم کردیں گے۔ وفاقی وزیر توانائی

By Akhtar Rasool
ستمبر 25, 2020 1 Min Read
0

وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ سندھ میں سترہ کلومیٹر کا ایک علاقہ ایسا ہے جو سندھ حکومت اگر ہمیں دے دے تو صوبے بھر میں گیس کی قلت کا مسئلہ حل کردیں گے

عمر ایوب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ حکومتوں نے تیل کی دریافت کے لیے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے، ملک کے گیس کے ذخائر کی پیداوار میں ساڑھے سات فیصد یومیہ کی بنیاد پر کمی آتی رہی، اب سندھ میں 250 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی آرہی ہے

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ سندھ میں سترہ کلومیٹر کی ایک جگہ ہے جو سندھ حکومت ہمیں نہیں دے رہی، اگر سندھ حکومت ہمیں وہ علاقہ دے دے تو ہم سندھ کو 250 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کر دیں گے

دوسری جانب پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی بدانتظامی کی وجہ سے سندھ میں گیس کی قلت ہے۔ ٹویٹر پیغام میں انہوں ںے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 158 کے تحت ضمانت دی گئی ہے کہ سندھ کو سندھ سے نکلنے والی گیس ملنی چاہیے سندھ کو ایل این جی / آر ایل این جی نہیں بلکہ سندھ میں نکلنے والی گیس فراہم کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی بدانتظامی کی وجہ سے ہمارے گھریلو ، تجارتی اور صنعتی صارفین شدید مشکلات کا شکار ہیں، وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب گیس کی قلت کا ذمہ دار سندھ کو ٹھہرانے سے گریز کریں.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ٹک ٹاکر علی کے قتل میں اس کی ساتھی ٹک ٹاکر ملوث نکلی

Next

مولانا سے لے کر بلاول تک سب اپوزیشن رہنما آرمی چیف سے اکیلے ملاقات کرتے ہیں، شیخ رشید

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme