Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںسائنس و ٹیکنالوجی

سوئی چبھوئے بغیر خون میں گلوکوز چیک کرنے والا آلہ

By Akhtar Rasool
اگست 10, 2022 2 Min Read
0

پانچ مصری طلبہ نے صحت کی دیکھ بھال سے متعلق ایک عالمی مقابلے میں سوئی چبھوئے بغیر گلوکوز مانیٹرنگ آلے کا منفرد ڈیزائن بنا کر پہلی پوزیشن حاصل کی ہے

اس پراجیکٹ پر کام کرنے والے قاہرہ میں امریکن یونیورسٹی (اے یو سی) کے طلبہ کا کہنا ہے کہ ’گلوکو کلپ‘ انگلیوں میں سوئی چبھانے یا خون کے دوسرے ناگوار ٹیسٹس کے متبادل کے طور پر کام کرتا ہے

ایک موبائل ایپ سے منسلک یہ آلہ قریبی انفراریڈ سپیکٹروسکوپی کا استعمال کرتا ہے، جس سے خون میں گلوکوز کی مقدار کی زیادہ آسان نگرانی ہوتی ہے

امریکن یونیورسٹی کے سیف شوکت کہتے ہیں ”آکسی میٹر کی طرح ہے۔ جس شخص کو گلوکوز کی مقدار چیک کرنی ہے وہ اپنی انگلی آلے میں رکھ دیتا ہے اور بٹن دباتا ہے یا پھر ایپلیکیشن استعمال کرتا ہے، جو بلیو ٹوتھ کے ذریعے آلے سے جڑی ہوتی ہے“

”جب آپ بٹن دباتے ہیں تو آلہ خون میں گلوکوز کی مقدار چیک کرنا شروع کر دیتا ہے پھر آلے اور ایپلیکیشن میں اعداد و شمار نظر آنے لگتے ہیں“

انہوں نے مزید بتایا کہ ایپلیکیشن میں آپ ماضی کا ریکارڈ گراف کی شکل میں دیکھ سکتے ہیں

اس نئے آلے سے ممکنہ طور پر دنیا بھر میں ذیابیطس کے لاکھوں مریضوں کی زندگیاں بدل سکتی ہیں

پروفیسر حسنین عامر نے کہا ”پروٹوٹائپ میں مشین لرننگ اور مصنوعی ذہانت ہے لہٰذا اس نے بہت اچھا کام کیا“

آلے نے ڈیجیٹل ہیلتھ ٹریک میں 2022 جانز ہاپکنز ہیلتھ کیئر ڈیزائن مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے

طلبہ کا کہنا ہے ”اسے مارکیٹ میں لانے سے پہلے اس کے مزید ٹیسٹ کیے جائیں گے“

پراجیکٹ تیار کرنے والے طالب علموں میں سے ایک احمد الغول نے بتایا ”آنے والے چند سالوں میں سب سے اہم مقصد ڈیوائس کا ٹھیک ٹھیک نتائج دینا ہے تاکہ وہ روایتی ڈیوائسز کا مقابلہ کر سکے“

Tags:

blood glucosedeviceDigital Health TrackGluco clip
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

شہباز گل پر بغاوت کا مقدمہ اور پاکستان میں بغاوت کے مقدمات کی تاریخ

Next

امریکہ میں پاکستانیوں سمیت چار مسلمانوں کا مبینہ قاتل گرفتار

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme