Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

سوات کا منیر خان، جو بچھو اور سانپ بھی کھا جاتا ہے!

By Akhtar Rasool
نومبر 4, 2021 3 Min Read
0

سوات : صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع سوات کے علاقے شموزئی کے رہائشی منیر خان بچپن سے سانپ، کیڑے مکوڑے وغیرہ کھاتے ہیں، جب کہ بچھو ان کی پسندیدہ خوراک ہے

پیشے کے لحاظ سے کسان منیر خان نے دعویٰ کیا کہ ایک وقت ایسا بھی آیا جب انہوں نے ایک ساتھ ساٹھ عدد سانپوں کو کھا لیا تھا

انہوں نے بتایا کہ وہ بچپن سے سانپ، بچھو اور دیگر کیڑے مکوڑے کھاتے ہیں اور جب یہ نہیں کھاتے تو گزارا مشکل ہوتا ہے

منیر خان کا کہنا ہے کہ بہت سے لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ تم یہ کیوں کھاتے ہو تو میں جواب دیتا ہوں کہ دلی سکون اور جسم کی تھکاوٹ کو دور کرنے کے لیے ایسا کرنا پڑتا ہے

منیر خان کے کہتے ہیں کہ پہلے میں صرف سانپ پکا کر کھاتا تھا ۔ جب یہ بات مقامی لوگوں کو پتہ چلی تو مجھ پر شدید تشدد کیا گیا، جس کے بعد میں نے سانپ کھانا چھوڑ کر بچھو کھانا شروع کر دیا۔ بچھو کھانے کے بعد یہ میری پسندیدہ خوراک بن گئی اور اب میں صرف بچھو ہی کھاتا ہوں

انہوں نے بتایا کہ لوگ جب بچھو پکڑ لیتے ہیں تو میرے پاس لے آتے ہیں

منیر خان نے دعویٰ کیا کہ میں ایک وقت میں ایک سے لے کر بیس تک زندہ بچھو کھاتا ہوں، جنہیں کھانے سے مجھے طاقت ملتی ہے اور میرے جسم پر پسینہ آنا شروع ہوجاتا ہے۔ جب مجھے محسوس ہوتا ہے کہ میرے جسم میں طاقت آگئی ہے تو پھر میں ہر کام انتہائی جوش و جذبے کے ساتھ سرانجام دیتا ہوں

انہوں نے بتایا کہ وہ گھر میں دیگر لوگوں کے ساتھ سالن اور سبزیاں وغیرہ بھی عام روٹین میں کھاتے ہیں

تاہم ان کا کہنا ہے کہ ان سے وہ ذائقہ پیدا نہیں ہوتا۔ جب میں بچھو کھاتا ہوں تو مجھے محسوس ہوتا ہے کہ میرے جسم کی غذائی کمی پوری ہو گئی ہے۔ اب بہت سے لوگ میرے بارے میں جان گئے ہیں اور ملک کے طول وعرض سے لوگ میرے پاس آتے ہیں اور مجھ سے ملتے ہیں

سردیوں کے موسم میں بچھو اور دیگر کیڑے مکوڑے غائب ہوجاتے ہیں اور انہیں حاصل کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ اس حوالے سے منیر خان نے بتایا کہ میں اپنے لیے سردیوں کے موسم کے لیے اسٹاک جمع کرتا ہوں، ادھر ادھر سے بچھو وغیرہ جمع کرکے ان کے لیے ایک جگہ بنا لیتا ہوں اور ان کے لیے زیادہ والیٹج والا بلب اور خوراک کا انتظام کر لیتا ہوں، پھر وقتاً فوقتاً انہیں کھاتا رہتا ہوں

ان پڑھ اور بچپن سے کھیتی باڑی کے کام سے منسلک منیر خان کا کہنا ہے کہ میں ان چیزوں کو بہت پہلے سے کھا رہا ہوں، جس کی وجہ سے اب میرا جسم ان چیزوں کا عادی ہو چکا ہے

انہوں نے دیگر لوگوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہر کوئی یہ چیزیں کھانے سے اجتناب کرے کیونکہ یہ جان لیوا ہو سکتا ہے

انہوں نے کہا کہ ہر کسی کا جسم اس کو ہضم نہیں کر پاتا کیونکہ یہ جسم میں گرمائش پیدا کرتا ہے جس سے انسان کی جان جا سکتی ہے

جب طبی ماہرین سے منیر خان کی اس انوکھی خوراک کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ان کے جسم کا پورا سسٹم ان چیزوں سے امیون ہو چکا ہے، یعنی قوت مدافعت پیدا کرچکا ہے اور اب انہیں کسی قسم کا خطرہ نہیں، البتہ دیگر لوگ یہ تجربات کرنے سے گریز کریں.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

چین میں بچوں کے سر گول کرنے والے ہیلمٹ کی فروخت میں اضافہ

Next

جلد لیبارٹری میں بنے پلانٹ بیسڈ انڈے اور جھینگے متعارف ہونگے

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme