Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںسائنس و ٹیکنالوجی

سونی ’ایکسپریا ون فور‘ ،کیا ایپل کو ٹکر دے سکتا ہے ۔۔۔ ؟

By Akhtar Rasool
مئی 15, 2022 2 Min Read
0

ملٹی نیشنل موبائل کمپنی سونی نے ایپل کے ٹکر کا ’ایکسپریا ون فور‘ متعارف کرادیا، جس میں پہلی بار طاقتور آپٹیکل زوم کیمرا دیا گیا ہے۔

ابتدائی طور پر کمپنی نے ’ایکسپریا ون فور‘ کو آن لائن فروخت کے لیے پیش کیا ہے، تاہم آئندہ ماہ تک صارفین اسے اپنے اپنے ممالک سے خرید سکیں گے۔

’ایکسپریا ون فور‘ کمپنی کے ’ایکسپریا 10‘ سیریز کا حصہ ہے، جسے کمپنی کا اب تک کا سب سے بہترین فون قرار دیا جا رہا ہے اور اس کے کیمرے کو سب سے طاقتور سمجھا جا رہا ہے۔

کمپنی نے ’ایکسپریا ون فور‘ کے بیک پر تین ریئر کیمرے دیے ہیں، جو ہیں تو 12 میگا پکسل مگر ان میں استعمال کی گئی ٹیکنالوجی اور سینسرز کو انتہائی طاقتور بنایا گیا ہے

تینوں میں سے ایک کیمرے کو آپٹیکل زوم کی ٹیکنالوجی سے لیس کیا گیا ہے جو کہ انتہائی دور سے تصویر کو انتہائی قریب سے کھینچی گئی تصویر کے تحت لینے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

آپٹیکل زوم کے مذکورہ کیمرے سے صارفین تصویر کو 85 سے 125 ملی میٹر تک زوم کر سکتے ہیں، جس کے بعد کھینچی گئی تصویر ایک فٹ سے بھی کم دوری پر کھینچی گئی تصویر کی طرح ہوگی۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ آپٹیکل زوم کی جدید ٹیکنالوجی کو بہتر بنایا گیا ہے، جس سے کیمرا کے رزلٹ پر فرق نہیں پڑتا، علاوہ ازیں ویڈیو کے لیے کیمرے میں ڈیجیٹل زوم کو فیچر بھی متعارف کرایا گیا ہے

’ایکسپریا ون فور‘ کے فرنٹ پر 8 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے اور فون کے تمام کیمروں کو ویڈیو شوٹنگ کے لیے طاقتور بنایا گیا ہے۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ’ایکسپریا ون فور‘ کے ڈسپلے لائٹ کو بھی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے پچاس فیصد تک بڑھادیا گیا ہے جب کہ فون کو مٹی اور پانی کا مقابلہ کرنے کے لیے بھی طاقتور بنایا گیا ہے

فون کا اسکرین 6.5 انچ رکھا گیا ہے، اس میں اسنیپ ڈریگون 8 جنریشن 1 کا پراسیسر ہے جبکہ 12 جی بی ریم کے حامل فون کا اسٹوریج 256 سے 512 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔

فنگر پرنٹ سینسر، بہترین ہیڈ فون جیک اور بہترین اسپیکرز کے فون میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے اور کا دعویٰ ہے کہ محض 30 منٹ میں فون کو 50 فیصد تک چارج کیا جاسکتا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ایپل کے ٹکر کے موبائل کے ساتھ کمپنی نہ تو چارجر فراہم کر رہی ہے اور نہ ہی ہیڈ فون اور دیگر چیزیں دی جا رہی ہیں۔

فون کی قیمت 1600 امریکی ڈالر تک رکھی گئی ہے، یعنی ’ایکسپریا ون فور‘ کو پاکستانی شائقین تین لاکھ روپے سے زائد کی قیمت پر حاصل کر سکیں گے

Tags:

AppleIphoneSony SmartphoneSony XperiaXperia 14
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

پانچ مختصر کہانیاں

Next

امریکی ریاست نیویارک میں فائرنگ سے 10 افراد ہلاک

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme