Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

سوڈان میں فوجی بغاوت، وزیراعظم اور متعدد وزرا گرفتار، عوام سڑکوں پر

By Akhtar Rasool
اکتوبر 25, 2021 2 Min Read
0

خرطوم: افریقی ملک سوڈان میں فوج نے بغاوت کرتے ہوئے حکومت کا تختہ الٹ دیا جب کہ وزیراعظم اور وزرا سمیت متعدد سیاست دانوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فوج نے رات گئے افریقی ملک سوڈان کے وزیراعظم عبداللہ ہمدوک کی حکومت کے خلاف بغاوت کردی۔ ملک میں انٹرنیٹ اور فون سروس منقطع کر دی گئی ہے جبکہ لوگوں کی نقل و حمل کو محدود رکھنے کے لیے شہر میں فوجی دستے تعینات کر دیے گئے

اطلاعات ہیں کہ خرطوم ایئرپورٹ کو بھی بند اور پروازوں کو معطل کر دیا گیا۔ دارالحکومت خرطوم میں فوج کی بھاری نفری تعینات ہے اور سرکاری ٹی وی پر قومی ترانے نشر کیے جا رہے ہیں

گرفتار شخصیات میں وزیر امور کابینہ خالد عمر يوسف، وزیراعظم کے مشیر برائے ذرائع ابلاغ فیصل محمد صالح اور وزیر صنعت ابراہيم الشيخ، تین سیاسی جماعتوں سوڈانی کانگریس پارٹی، البعث العربی پارٹی اور یونینسٹ ایسوسی ایشن کے عہدے داران بھی شامل ہیں۔ فوج نے بغاوت پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا ہے

سوڈان کی وزارت اطلاعات نے کہا ہے کہ ملک کی افواج نے وزیراعظم کو ’فوجی بغاوت‘ کی حمایت نہ کرنے پر حراست میں رکھا ہوا ہے

وزارت اطلاعات نے فیسبک پر جاری ایک بیان میں کہا کہ افواج نے سوڈان کی حکومتی کونسل کے سویلین اراکین اور وزرا کو بھی حراست میں رکھا ہوا ہے۔ بغاوت کی حمایت نہ کرنے پر آرمی فورس نے وزیراعظم عبداللہ حمدوک کو حراست میں لے کر ایک نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے

قبل ازیں وزیراعظم عبداللہ ہمدوک نے بھی سوشل میڈیا پر جاری بیان میں عوام سے فوجی بغاوت کے خلاف پرامن مظاہرے کرنے کی اپیل کی ہے۔ عبداللہ ہمدوک نے بتایا کہ فوج نے انھیں گھر میں نظربند کرکے فوجی بغاوت کے حق میں بیان دینے کے لیے دباؤ ڈالا لیکن جب انہوں نے انکار کیا تو انھیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا

وزیراعظم کی اپیل پر جمہوری کارکنوں نے بغاوت کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا۔ دارالحکومت خرطوم میں احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے، مشتعل لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور ٹائر جلائے

سوڈان سے آنے والی اطلاعات پر بین الاقوامی برادری کا ردعمل بھی سامنے آنا شروع ہوگیا ہے

امریکہ کے خصوصی ایلچی برائے قرن افریقہ جیفری فیلٹ مین نے ایک بیان میں کہا: ’امریکہ کو عبوری حکومت پر فوجی قبضے کی خبروں پر گہری تشویش ہے۔‘

ٹوئٹر پر ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ یہ آئینی ڈکلیریشن کے خلاف ہے، جوعبوری نظام کو واضح کرتی ہے اور سوڈانی عوام کی جمہوری روایات کے بھی

انہوں نے کہا کہ عبوری حکومت میں کوئی بھی جبری تبدیلی امریکی معاونت کے لیے خطرناک ہے

واضح رہے کہ 2019ع میں بھی سوڈانی فوج نے صدر عمرالبشیر کی حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا، جس کے بعد عبوری حکومت کا قیام عمل میں آیا تھا تاہم ستمبر میں اس عبوری حکومت کے خلاف بھی بغاوت کی کوشش ہوئی تھی جو ناکام ہوگئی تھی.

Tags:

Army Revolt SudanKhartoumSudanSudan Army Revolt
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

پاکستان کو عالمی زیتون کونسل کا ممبر تسلیم کر لیا گیا

Next

وفاق یہاں آکر بیٹھ گیا تو آپ کیا کریں گے، سپریم کورٹ کا وزیر اعلیٰ سندھ سے استفسار

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme