Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

سپریم کورٹ میں ججز کی تقرریوں پر وکلاء کا احتجاج مزید سخت کرنے کا فیصلہ

By Akhtar Rasool
اگست 29, 2021 2 Min Read
0

اسلام آباد : وکلا نے سپریم کورٹ میں ججز تقریوں پر احتجاج میں مزید شدت لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سابق چیف جسٹس افتخار چورہدری کی بحالی کے بعد پہلی مرتبہ وکلا 9 ستمبر کو سپریم کورٹ کی کارروائی کا بائیکاٹ کریں گے

اس حوالے سے صدر سپریم کورٹ بار لطیف آفریدی نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو ایک خط لکھا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ 21 اگست کو کراچی میں ہونے والے کنونشن میں تمام وکلا نمائندوں نے 9 ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا ہے تاہم اس بار وکلا 9 ستمبر کو سپریم کورٹ سمیت ملک کی تمام چھوٹی بڑی عدالتوں کو بائیکاٹ کریں گے اور کوئی بھی وکیل عدالتوں میں پیش نہیں ہوگا

صدر سپریم کورٹ بار نے خط میں مزید کہا ہے کہ وکلا کے متقفہ فیصلے کی سپریم کورٹ بار بھی عمل کرے گی اس لیے ہڑتال کے فیصلے کے بارے میں چیف جسٹس پاکستان کو آگاہ کردیا جائے تاکہ 9 ستمبر کو کسی قسم کا ناخوشگوار واقعہ نہ ہو

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی بحالی کے بعد بھی وکلا نے مختلف مسائل پر ہڑتال کی کالز دیں، لیکن کبھی بھی ملک کی سب سے بڑی عدالت ہونے کے باعث وکلا نے سپریم کورٹ کی کارروائی کا بائیکاٹ نہیں کیا۔ افتخار چوہدری کی بحالی کی تحریک کے بعد یہ پہلی مرتبہ ہے کہ وکلا نے احتجاج میں اس قدر شدت لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے

دوسری جانب چیف جسٹس پاکستان نے 9 ستمبر کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس بھی طلب کر رکھا ہے جس میں جسٹس مشیر عالم کی رٹائرمنٹ کے بعد خالی ہونے والے عہدے پر لاہور ہائی کورٹ کے سنیارٹی کے حساب سے چوتھے نمبر کی سینئیر جج جسٹس عائشہ ملک کو سپریم کورٹ لانے پر غور کیا جائے گا

جبکہ کثیر الجماعت حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے بھی وکلا کے احتجاج کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے.

Tags:

Advocates Protest PakistanPakistan Supreme Court JudgesSupreme Court Protest
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

کابل ائیرپورٹ پر 24 سے 36 گھنٹوں میں ایک اور حملہ ہوسکتا ہے، امریکی صدر

Next

افغان ٹرانزٹ مسافروں کو کراچی لانے کا فیصلہ مؤخر

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme