Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

سپریم کورٹ کا نیب کو زرعی آمدن اور سراج درانی کے اثاثوں کا دوبارہ جائزہ لینے کا حکم

By Akhtar Rasool
فروری 26, 2022 2 Min Read
0

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے نیب کو زرعی آمدن اور سراج درانی کے اثاثوں کا دوبارہ جائزہ لینے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے ریمارکس دیئے کہ سراج درانی کیس میں نیب کے حوالے سے اصول وضع کریں گے ، سراج درانی کو شاہانہ طرز کی ملنے والی سہولیات کو بھی مدنظر رکھیں گے۔

چیف جسٹس پاکستان نے زرعی آمدن اور اراضی کے حوالے سے نیب کے مؤقف پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیب زرعی آمدن اور سراج درانی کے اثاثوں کا دوبارہ جائزہ لے۔

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو ہر لحاظ سے مطمئن کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ کیس میں سراج درانی کے اثاثوں کی وہی مالیت شامل کی جو انہوں نے ادا کی، سراج درانی عدالت میں کہتے ہیں 894 ایکٹ زمین کے مالک ہیں جبکہ الیکشن کمیشن میں 148 ایکڑ زمین ظاہر کی۔

جسٹس عائشہ ملک نےریمارکس دیئے کہ سراج درانی نے نیب کو مکمل ریکارڈ فراہم کیوں نہیں کیا؟۔

چیف جسٹس نے کہا کہ جو دستاویزات براہ راست سپریم کورٹ میں دی جا رہی ہیں ،ان کا جائزہ کیسے لے لیں،سراج درانی یک دم امیر نہیں ہوئے مالدار گھرانے سے تھے، سراج درانی نے 1986 سے 2009 تک کوئی سرمایہ کاری نہیں کی، سراج درانی کروڑوں کی گھڑیوں کے مالک ہیں، کسی کو گھڑیوں کا شوق ہوتا ہے کسی کو اسلحہ اور گاڑیوں کا، ہم جیسے لوگ صرف کتابوں والے ہی ہیں۔

بعدازاں سپریم کورٹ نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کیس کی مزید سماعت 2ہفتے کیلئے ملتوی کر دی۔

Tags:

Agha Suraj DuraniNABPakistanSupreme Court
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان

Next

یوکرین پر حملہ، یوئیفا نے روس سے چیمپیئنز لیگ فائنل کی میزبانی واپس لے لی

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme