Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںسائنس و ٹیکنالوجی

سپر سانک کمرشل پرواز: آواز سے بھی تیز طیارہ جو کونکورڈ کی جگہ لینا چاہتا ہے!

By Akhtar Rasool
اگست 19, 2022 3 Min Read
0

ہوابازی کی امریکی کمپنی بوم سپرسانک نے اب کچھ ایسے مسافر طیارے فروخت کرنے شروع کر دیے ہیں، جو آواز کی رفتار سے 70 فیصد تیز سفر کر سکیں گے

اس کا مطلب یہ ہے کہ ان کی رفتار آج کے تیز ترین کمرشل طیاروں سے تقریباً دو گنا زیادہ ہے

اوورچر طیارے جو سپرسانک یعنی آواز کی رفتار سے تیز اڑنے والے طیارے ہیں، یہ کونکورڈ کی ریٹائرمنٹ کے بعد سپر سانک کمرشل طیاروں میں پیدا ہونے والے خلا کو پر کرنے جا رہے ہیں

رواں ہفتے منگل کو امریکن ایئرلائنز نے بوم سپرسانک کے ساتھ بیس طیاروں کے حصول کا معاہدہ کیا جس میں اضافی چالیس طیارے خریدنے کا آپشن بھی رکھا گیا ہے

امریکن ایئرلائنز نے یقین دلایا ہے کہ وہ دنیا میں سب سے بڑا کمرشل سپرسانک فضائی بیڑہ تیار کرنا چاہتی ہے اور اسے امید ہے کہ ان طیاروں کے ذریعے میامی سے لندن پانچ گھنٹوں سے بھی کم وقت میں یا پھر لاس اینجلس سے ہونولولو صرف تین گھنٹوں میں پہنچا جا سکے گا

لیکن واضح رہے کہ یہ ایئرلائن یہ طیارے حاصل کرنے والی دنیا کی پہلی ایئرلائن نہیں ہے۔ جون 2021ع میں امریکہ کی ہی یونائیٹڈ ایئرلائنز نے بوم کے ساتھ پندرہ یونٹس کی خریداری کا معاہدہ کیا تھا، جس میں اضافی پینتیس طیارے خریدنے کا آپشن بھی شامل ہے

سنہ 2003ع میں آخری کونکورڈ پرواز کے بعد کمرشل سپر سانک پروازیں ختم ہو گئی تھیں

یاد رہے کہ پیرس کے چارلس ڈی گال ایئرپورٹ پر 25 جولائی سنہ 2000 کو ہونے والے کونکورڈ حادثے میں ایک سو تیرہ افراد ہلاک ہوئے تھے، جس کے بعد سے اس طیارے کے حوالے سے خدشات ظاہر کیے جا رہے تھے

اوورچر طیارے کو پینسٹھ سے اسی مسافروں کو سات ہزار آٹھ سو کلومیٹر تک سفر کروانے کے لیے تیار کیا گیا ہے

طیارہ ساز کمپنی کے مطابق چار انجن والا یہ طیارہ دنیا کے چھ سو پرکشش اور فائدہ مند روٹس پر پرواز کر سکے گا

بوم کا دعویٰ ہے کہ اس نے اپنے ڈیزائن میں ماحول دوستی کو بھی مدِ نظر رکھا ہے، چنانچہ اس کا مقصد ہے کہ اس کی پروازوں سے کاربن کا صفر اخراج ہو

تاہم یہ ایک پیچیدہ معاملہ ہے کیونکہ فضائی سفر کی صنعت کو سب سے زیادہ آلودگی پھیلانے والی صنعتوں میں سے قرار دیا جاتا ہے

اس کمپنی کے سامنے یہ چیلنج ہے اور اب اس کمپنی کا دعویٰ ہے کہ وہ پروازوں کے لیے ماحول دوست ایندھن کی کھوج کر رہی ہے تاکہ گرین ہاؤس گیسز کے اخراج کا مسئلہ حل کیا جا سکے

اب تک ان کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں دستیاب سب سے بہترین ایندھن روایتی ایندھن کے مقابلے میں اسی فیصد کم کاربن خارج کرتا ہے

اس مقصد کے لیے بوم نے پرومیتھیئس فیولز نامی ایک کمپنی کے ساتھ شراکت کی ہے، جس کا کہنا ہے کہ وہ فضا میں موجود کاربن ڈائی آکسائیڈ سے پائیدار ایندھن تیار کر سکتی ہے

بوم سپرسانک کا دعویٰ ہے کہ اوورچر کا مرکزی ڈھانچہ اور پر ایسے بنائے گئے ہیں تاکہ ہوا کا بہاؤ بہترین انداز میں ہو، جس سے طیارے کو ہوا کی مزاحمت کا سامنا کم سے کم ہوگا اور نتیجتاً ایندھن بھی کم خرچ ہوگا

تکنیکی اعتبار سے آواز کی رفتار سے تیز اڑان بھرنا چنداں مشکل نہیں، تاہم اصل مشکل ایسی خدمات فراہم کرنا ہے، جس کے لیے مسافر پیسے دینے کو تیار ہوں اور آلودگی بھی کم سے کم ہو

یوں تو اوورچر کی لانچ سنہ 2025ع میں متوقع ہے لیکن شاید سنہ 2029ع سے پہلے یہ مسافروں کے لیے دستیاب نہ ہو

تاہم یہ دیکھنا باقی ہے کہ کیا تب تک یہ اپنے بلند مقاصد حاصل کر کے کونکورڈ کا پیدا کردہ خلا پُر کر سکتا ہے یا نہیں؟

Tags:

American Airlinescommercial flightSupersonic
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ٹیوب لیس ٹائر سے ’ایئر لیس‘ ٹائروں تک کا سفر

Next

سیلاب کی تباہ کاریاں جاری: پاکستان بھر میں چھ سو سے زیادہ اموات

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme