Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

شام میں جاری تنازعے میں دس برس میں تین لاکھ سے زائد شہری ہلاک، اقوام متحدہ

By Akhtar Rasool
جون 30, 2022 3 Min Read
0

اقوام متحدہ نے آٹھ مختلف ذرائع پر مبنی اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ شام میں جاری تنازعے میں یکم مارچ 2011 سے 31 مارچ 2021 کے درمیان تین لاکھ چھے ہزار آٹھ سو ستاسی شہری مارے گئے۔ جبکہ ایک کیمپ میں ایک سو سے زائد قیدی ہلاک ہو گئے

منگل کے روز اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کے جنیوا دفتر سے جاری کردہ رپورٹ میں ہلاکتوں کی تعداد سابقہ اعداد و شمار کے مقابلے کہیں زیادہ ہے

نئی رپورٹ کے مطابق تشدد زدہ ملک شام میں پچھلے دس برسوں کے دوران ہر روز کم از کم 83 شہریوں کی ہلاکتیں ہوئیں۔ ہلاکتوں کی یہ مجموعی تعداد تصادم شروع ہونے سے قبل کی شامی آبادی کے 1.5 فیصد کے برابر ہے

اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کی کمشنر میشیل بیچلیٹ کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کے حوالے سے یہ رپورٹ شہریوں کی ہلاکتوں کے دستیاب اعدادو شمارکے تجزیہ اور ٹھوس جائزے پر مبنی ہے

انہوں نے کہا ”اس رپورٹ میں تصادم سے متعلق ہلاکتوں کے اعدادو شمار محض ایک تعداد نہیں ہے بلکہ ایک ایک فرد کی نمائندگی کرتا ہے۔306887 شہریوں میں سے ہر ایک کی ہلاکت کا ان کے خاندان اور جس برادری سے وہ تعلق رکھتے تھے، اس پر انتہائی گہرے اور دیرپا اثرات مرتب ہوئے ہیں‘‘

اقوام متحدہ کی طرف سے جاری اس رپورٹ میں تصادم کے دوران ہلاک ہونے والے فوجیوں یا عسکریت پسندوں کی تعداد شامل نہیں ہے۔ سمجھا جاتا ہے کہ ان کی تعداد بھی لاکھوں میں ہے

جبکہ اس رپورٹ میں ایسے افراد کی ہلاکتوں کی تعداد بھی شامل نہیں ہے، جو مارے گئے اور ان کے گھر والوں نے حکام کو مطلع کیے بغیر ہی ان کی تدفین کر دی

یہ رپورٹ آٹھ مختلف ذرائع سے حاصل کردہ معلومات کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے۔ ان میں دمشق مرکز برائے مطالعات حقوق انسانی، سینٹر فار اسٹیٹسٹکس اینڈ ریسرچ، شام، شامی نیٹ ورک برائے انسانی حقوق، سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس اور وائلیشن ڈاکیومینٹیشن سینٹر شامل ہیں

رپورٹ میں 143350 شہریوں کی ہلاکتوں کی انفرادی طور پر تفصیلات دی گئی ہیں۔ اس میں ان کے مکمل نام، ہلاکت کی تاریخ اور مقام بھی درج ہیں

یاد رہے کہ شام میں تصادم کا سلسلہ مارچ 2011 میں صدر بشارالاسد حکومت کے خلاف پرامن احتجاج سے شروع ہوا۔ جلد ہی یہ احتجاجی مظاہرے ملک کے مختلف حصوں تک پھیل گئے اور کثیر رخی نوعیت اختیار کر گئے۔ بعد میں عالمی طاقتیں بھی اس میں ملوث ہوگئیں

تصادم نے جلد ہی خانہ جنگی کی صورت اختیار کرلی جس میں لاکھوں افراد مارے گئے اور بڑے پیمانے پر تباہی اور بربادی ہوئی

اقوام متحدہ نے منگل کے روز ہی ایک علیحدہ رپورٹ میں کہا کہ شام میں ایک کیمپ میں پچھلے اٹھارہ ماہ کے دوران ایک سو سے زائد افراد ہلاک ہوگئے، ان میں خواتین بھی شامل تھیں

کردوں کے کنٹرول والے شمالی مشرقی علاقے الہول میں ایک عارضی حراستی کیمپ قائم کیا گیا ہے۔ جہاں اب بھی چھپن ہزار افراد قید ہیں۔ ان میں سے بیشتر شامی اورعراقی شہری ہیں اور ان میں سے بعض کا تعلق داعش سے ہے

شام میں اقوام متحدہ کے رابطہ کارعمران رضا کا کہنا تھا کہ ”الہول کیمپ انتہائی غیر محفوظ ہے۔ یہ انتہائی تکلیف دہ جگہ ہے اورغیرمحفوظ مقام بن گیا ہے۔‘‘

اقوام متحدہ انسانی حقوق کمشنر میشیل بیچلیٹ کا کہنا تھا کہ تازہ ترین رپورٹ اور جائزوں سے شام میں تصادم کی سنگینی اور اس کی وسعت کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔

Tags:

Civil WarSyria
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

عدالتی فیصلہ: وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کتنے خطرے میں ہیں؟

Next

بلی سے انسان میں کورونا وائرس کی منتقلی کا پہلا کیس رپورٹ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme